2024 March 28
نواز حکومت نیشنل ایکشن پر عمل میں سنجیدہ نہیں، چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے، سعید غنی
مندرجات: ٥٣٧ تاریخ اشاعت: ١٥ January ٢٠١٧ - ١٦:٣٩ مشاہدات: 1091
خبریں » پبلک
نواز حکومت نیشنل ایکشن پر عمل میں سنجیدہ نہیں، چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے، سعید غنی

شیعہ نیوز( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے، یہی چوہدری نثار کو تکلیف ہے، نواز حکومت نیشنل ایکشن پر عمل میں سنجیدہ نہیں، سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثار کا عہدے پر رہنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ادھر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اس سے منسلک کوئی تنظیم کالعدم نہیں ہے۔ ترجمان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان سے تحریک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، کالعدم جماعتوں سے وزیر داخلہ کی لاعلمی تشویش ناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فرقے یا زبان کی بنیاد پر قتل و غارت گری دہشت گردی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات