2024 March 28
مختلف مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کا خون بہانا، فرقہ واریت پھیلانا اور مسلمانوں میں اختلاف ڈالنا ممنوع ہے،اسلامی فقہ کونسل
مندرجات: ٥١٣ تاریخ اشاعت: ٠٨ January ٢٠١٧ - ١١:١٣ مشاہدات: 1276
خبریں » پبلک
مختلف مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کا خون بہانا، فرقہ واریت پھیلانا اور مسلمانوں میں اختلاف ڈالنا ممنوع ہے،اسلامی فقہ کونسل

جعفریہ پریس – سعودی عرب  (جدہ) میں قائم بین الاقوامی اسلامی فقہ کونسل نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مختلف اسلامی مسالک کے پیروکاروں کو کافر قرار دینا حرام ہے۔  ذرائع  کے مطابق سعودی عرب (جدہ) میں قائم بین الاقوامی اسلامی فقہ کونسل نے اپنے اکیسویں اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ کسی بھی اسلامی مسلک کے ماننے والے یا کسی بھی اسلامی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کافر قرار دینا حرام ہے۔ اجلاس میں گفتگو بین الادیان کے موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے تمام اسلامی مسالک کے نزدیک ازواج و اصحاب رسول (صلی الله علیه و آله و سلم) کے احترام اور ان کی عدم توہین کے وجوب پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے مختلف اسلامی مسالک اور فرقوں کی تکفیر کو حرام قرار دیا اور اعلان کیا کہ اس بنیاد پر جو بھی شخص اسلامی اصولوں پر یقین رکھتا اور دین کا انکار نہ کرتا ہو اس کا احترام ضروری ہے اوراسے کافر کہنا صحیح نہیں ہے۔ کونسل نے اعلان کیا کہ اسی طرح مختلف مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کا خون بہانا، فرقہ واریت پھیلانا اور مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف پھیلانا بھی ممنوع ہے۔ واضح ر ہے کہ ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور سیستانی سمیت دیگر شیعہ مراجع تقلید پہلے سے ہی اہلسنت مقدسات کی توہین حرام ہونے کا فتوی دیتے آئے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات