2024 April 25
تیونس میں 800 تکفیری عناصر کی گرفتاری
مندرجات: ٥١١ تاریخ اشاعت: ٠٧ January ٢٠١٧ - ١٣:٠٥ مشاہدات: 1099
خبریں » پبلک
تیونس میں 800 تکفیری عناصر کی گرفتاری

تیونس کے حکومتی ترجمان نے مشرق وسطی سے تیونس واپس آنے والے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے حکومتی ترجمان "ایاد دہمانی" نے کہا ہے کہ 2007 سے 2016 کے درمیانی عرصے میں شام، عراق اور لیبیا سے تیونس واپس آنے والے 800 کے قریب تکفیری عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے یا ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

تیونس کے وزیر اعظم «یوسف شاهد» کا کہنا ہے کہ تیونس کی حکومت نے تکفیری دہشتگردوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں کسی سمجھوتے پے دستخط نہیں کیے ہیں اور حکومت دہشتگردوں کی وطن واپسی کی حمایت نہیں کرتی ہے۔

تیونس کے وزیر داخلہ «هادی مجدوب» نے بھی گزشتہ ہفتہ 800 کے قریب تکفیری عناصر کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان افراد سے متعلق ساری معلومات حکام کے پاس موجود ہیں۔

واضح رہے بحران شام کے آغاز سے تیونس کے ہزاروں شہری داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہوگئے تھے اور بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں میں شرکت کی تھی مگر اب شام اور عراق میں دہشتگردوں کی مسلسل کمزوری کے پیش نظر تیونس کے یہ شہری وطن واپس آنے کے خواہاں ہیں۔ اس معاملے پر تیونس کے اعلی حکام اور عوام سخت پریشاں ہیں۔

یہاں تک کہ کچھ عرصہ قبل سیکڑوں تیونسی شہریوں نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرکے، شام اور عراق سے دہشت گردوں کی واپسی کی سخت مخالفت کی تھی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات