2024 April 25
کراچی:کالعدم جماعت الاحرار کے نیٹ ورک منظم کرنیکا انکشاف
مندرجات: ٥٠٣ تاریخ اشاعت: ٠٥ January ٢٠١٧ - ٠٩:٥٩ مشاہدات: 1028
خبریں » پبلک
کراچی:کالعدم جماعت الاحرار کے نیٹ ورک منظم کرنیکا انکشاف

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے سائٹ سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں نور، سموں اور شاہد کے مطابق سہراب گوٹھ، منگھو پیر، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں کالعدم جماعت الاحرار کے نیٹ ورک کو منظم کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتہ چلا ہے کہ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک قبائلی علاقے سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔
دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کی ریکی مکمل کر لی تھی اور دو ایس ایس پیز اور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ بم بنانے کے ماہر دہشت گرد زاہد نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک اہم مقام پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی طالبان امیر حاجی داؤد نے کی تھی جو ازبک دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور رینجرز پر ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی بھی حاجی داؤد نے کی تھی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات