2024 March 28
جنرل راحیل شریف سعودی قیادت میں قائد الجیش اسلامیہ بن گئے
مندرجات: ٥٠٢ تاریخ اشاعت: ٠٥ January ٢٠١٧ - ٠٩:٥٤ مشاہدات: 1491
خبریں » پبلک
جنرل راحیل شریف سعودی قیادت میں قائد الجیش اسلامیہ بن گئے

شیعیت نیوزـ: پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن کا سہرا اپنے سر لینے والے جنرل راحیل شریف سعودی قیادت میں دہشتگردوں کی حمایت میں بنے والے نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس کے باقاعدہ سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو ابھی تک سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا مگر ویکی پیڈیا پر اس الائنس کی معلومات میں جنرل راحیل شریف چیف کمانڈر مقرر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل صاحب کو اس حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ دفاعی تجزیہ کاروں نے اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر برے اثرات پڑنے سے بھی تعبیر کیا ہے۔

0c97caa1-f4f3-4998-a09c-b3eda227b086.jpg

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ الائنس سعودی عرب کی گرتی ہوئی حکومت کے دفاع میں بنایا گیا ہے جس میں عالم اسلام کے اہم ممالک شامل نہیں، یہ بلاک عالم اسلام کو مزید تقسیم کردیگا ۔

4a51c102-8679-4a99-82a6-30b4d28da1e5.jpg





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات