2024 March 29
کیا معاویہ ابن ابی سفیان کاتب وحی تھا؟
مندرجات: ٤٧٠ تاریخ اشاعت: ٢٢ December ٢٠١٦ - ٠١:٢٨ مشاہدات: 9920
سوال و جواب » پبلک
جدید
کیا معاویہ ابن ابی سفیان کاتب وحی تھا؟

 جواب:

وہ بات جو روایات اور کتب تاریخی سے واضح ہوتی ہے اور یہی بات قابل اثبات بھی ہے، وہ یہ ہے کہ امير مؤمنین علی (ع)، ابی بن كعب، زيد بن ثابت وغیرہ كاتب وحی تھے، لیکن معاويہ ابن ابی سفيان کا بھی کاتب وحی ہونا، یہ بات قابل اثبات نہیں ہے اور اہل سنت کے بزرگان نے کہا ہے کہ یہ بات بنی امیہ کی طرف سے معاویہ کی فضیلت کے طور پر جعل اور گھڑی گئی تھی۔

 معاویہ کے کاتب وحی ہونے کے بارے میں تحقیق:

اہل سنت کی کتب میں مہمترین روایت کہ جو معاویہ کے کاتب وحی ہونے کے بارے میں ذکر ہوئی ہے، وہ روایت ہے کہ جو مسلم بن حجاج نيشابوری نے اپنی کتاب صحيح مسلم میں ذکر کی ہے:

حدثنی عَبَّاسُ بن عبد الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ وَ أَحْمَدُ بن جَعْفَرٍ الْمَعْقِرِيُّ قالا حدثنا النَّضْرُ و هو بن مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيُّ حدثنا عِكْرِمَةُ حدثنا أبو زُمَيْلٍ حدثني بن عَبَّاسٍ قال كان الْمُسْلِمُونَ لَا يَنْظُرُونَ إلي أبي سُفْيَانَ و لا يُقَاعِدُونَهُ فقال لِلنَّبِيِّ صلي الله عليه و سلم يا نَبِيَّ اللَّهِ ثَلَاثٌ أَعْطِنِيهِنَّ قال نعم قال عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ وَ أَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أبي سُفْيَانَ ازوجكها قال نعم قال وَ مُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا بين يَدَيْكَ قال نعم قال وَ تُؤَمِّرُنِي حتي أُ قَاتِلَ الْكُفَّارَ كما كنت أُ قَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ قال نعم قال أبو زُمَيْلٍ وَ لَوْلَا أَنَّهُ طَلَبَ ذلك من النبي صلي الله عليه و سلم ما أَعْطَاهُ ذلك لِأَنَّهُ لم يَكُنْ يُسْأَلُ شيئا إلا قال نعم .

ابن عباس نے کہا ہے کہ: مسلمان ابو سفیان کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے تھے اور اسکے ساتھ بیٹھنے کو بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ اس نے رسول خدا (ص) سے کہا کہ میری تین درخواستیں ہیں اور آپ سے گزارش ہے کہ آپ ان کو مجھے عنایت کر دیں۔ رسول خدا نے بھی اس بات کو قبول کر لیا:

1- عرب کی نیک ترین اور خوبصورت ترین بیٹی، ام حبیبہ میرے پاس ہے، میں اسکی شادی آپ سے کرنا چاہتا ہوں۔

2- معاویہ کاتب وحی بن جائے۔

3- مجھے لشکر اسلام کا سپہ سالار بنائیں تا کہ کفار سے ویسے ہی جنگ کروں، جس طرح کہ میں مسلمانوں سے جنگ کیا کرتا تھا۔

رسول خدا نے سب کو قبول کر لیا۔

ابو زمیل نے کہا ہے کہ: اگر ابو سفیان ان تین درخواستوں کو رسول خدا سے طلب نہ کرتا تو، وہ کبھی بھی پوری نہ ہوتیں، کیونکہ رسول خدا (ص) کسی کی بھی درخواست کو درّ نہیں کرتے تھے۔

النيسابوری مسلم بن الحجاج أبو الحسين القشيری (متوفی261هـ)، صحيح مسلم، ج 4 ص 1945 ، ح2501، كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ، 40 بَاب من فَضَائِلِ أبی سُفْيَانَ بن حَرْبٍ، تحقيق، محمد فؤاد عبد الباقی ، ناشر : دار إحياء التراث العرب، بيروت،

نووی (متوفی 676ہج) نے اس روایت کی شرح میں لکھا ہے کہ:

و اعلم أن هذا الحديث من الاحاديث المشهورة بالاشكال و وجه الاشكال أن أبا سفيان إنّما أسلم يوم فتح مكة سنة ثمان من الهجرة و هذا مشهور لا خلاف فيه و كان النبي صلي الله عليه و سلم قد تزّوج أم حبيبة قبل ذلك بزمان طويل.

قال أبو عبيدة و خليفة بن خياط و إبن البرقي و الجمهور: تزّوجها سنة ست و قيل سنة سبع ...

قال القاضي: و الذي في مسلم هنا أنّه زوّجها أبو سفيان غريب جدّاً و خبرها مع أبي سفيان حين ورد المدينة في حال كفره مشهور و لم يزد القاضي علي هذا .

و قال ابن حزم هذا الحديث و هم من بعض الرواة ؛ لأنّه لا خلاف بين الناس أنّ النبي صلي الله عليه و سلم تزّوج أم حبيبة قبل الفتح بدهر و هي بأرض الحبشة و أبوها كافر و في رواية عن ابن حزم أيضاً أنّه قال: موضوع. قال: و الآفة فيه من عِكْرِمَة بن عمار الراوي عن أبي زميل ...

یہ احادیث میں سے وہ حدیث ہے کہ جس میں جو اشکال ہے، وہ معروف اور مشہور ہے اور وہ یہ ہے کہ ابو سفیان بغیر کسی شک کے سال ہشتم ہجری میں فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوا تھا،اور رسول خدا نے فتح مکہ سے بہت عرصہ پہلے ام حبیبہ سے شادی کر لی تھی، ابو عبیدہ اور دوسروں بلکہ سب کا اس قول پر اتفاق ہے کہ یہ شادی 6 یا 7 ہجری کو ہو گئی تھی۔ لہذا مسلم کی یہ روایت قابل تعجب ہے، کیونکہ ابو سفیان کفر کی حالت میں، شہر مدینہ میں داخل ہوا تھا اور یہ بات معروف اور مشہور ہے۔

ابن حزم نے کہا ہے کہ: بعض راویوں کا اس روایت کو نقل کرنا، خطا اور غلط ہے، کیونکہ اس بات میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے کہ رسول خدا نے فتح مکہ سے پہلے ام حبیبہ سے اس حالت میں کہ اسکا باپ کافر تھا، شادی کر لی تھی۔

ابن حزم سے ایک دوسری روایت نقل ہوئی ہے کہ اس نے کہا ہے کہ: یہ حدیث جھوٹی اور جعلی ہے، اسلیے کہ عکرمہ ابن عمار نے اس روایت کو ابو زمیل سے نقل کیا ہے....

النووی ، أبو زكريا يحيی بن شرف بن مری ، شرح النووی علی صحيح مسلم ، ج 16 ، ص 63 ، ناشر : دار إحياء التراث العربی، بيروت، الطبعة الثانية ، 1392 هـ،

شمس الدين ذہبی (متوفی 748 ہج) نے اپنی کتاب ميزان الإعتدال ميں لکھا ہے کہ:

و فی صحيح مسلم قد ساق له أصلا منكرا عن سماك الحنفی عن ابن عباس فی الثلاثة التی طلبها أبو سفيان و ثلاثة أحاديث أخر بالإسناد،

صحیح مسلم میں یہ حدیث اور دوسری تین حدیثیں، منکرات میں سے ہیں کہ جو اس کتاب میں نقل ہوئی ہیں۔

الذهبی، شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان أبو عبد الله، ميزان الاعتدال فی نقد الرجال، ج 5، ص 116، تحقيق: الشيخ علی محمد معوض و الشيخ عادل أحمد عبد الموجود، ناشر: دار الكتب العلمية – بيروت، الطبعة: الأولی، 1995م،

اور ابن ملقن شافعی (متوفی804 ہج) نے بھی اس روایت پر اشکال کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

هذا من الأحاديث المشهورة بالإشكال المعروفة بالإعضال، و وجه الإشكال : أنّ أبا سفيان إنّما أسلم يوم الفتح، و الفتح سنة ثمان، و النبی كان قد تزّوجها قبل ذلك بزمن طويل۔ قَالَ خليفة بن خياط : و المشهور علی أنّه تزّوجها سنة ست، و دخل بها سنة سبع، و قيل: تزّوجها سنة سبع، و قيل: سنة خمس۔

اس حدیث میں جو اشکال ہے، وہ بہت معروف اور برا ہے، کیونکہ ابو سفیان سال ہشتم ہجری فتح مکہ والے دن مسلمان ہوا تھا اور رسول خدا نے اس بہت عرصہ پہلے سال ششم ہجری میں، ام حبیبہ سے شادی کر لی تھی، لیکن شادی کے بعد اسکو سال ہفتم ہجری میں اپنے گھر لے کر آئے تھے، اگرچے بعض نے شادی والے سال کو سال 7 یا 5 ہجری بھی نقل کیا ہے۔

الأنصاری الشافعی، سراج الدين أبی حفص عمر بن علی بن أحمد المعروف بابن الملقن، البدر المنير فی تخريج الأحاديث و الأثار الواقعة فی الشرح الكبير، ج 6، ص 731، تحقيق: مصطفی أبو الغيط و عبد الله بن سليمان و ياسر بن كمال، ناشر: دار الهجرة للنشر و التوزيع - الرياض-السعودية، الطبعة: الاولی،

ابن قيم الجوزيہ (متوفی 751ہج) کہ جو ابن تیمیہ کا خصوصی شاگرد تھا اور اپنے استاد کے عقائد اور افکار کو نشر کرنے والا بھی تھا، اس نے اس روایت پر بہت تفصیلی اشکال کیا ہے کہ ہم اس کے بعض حصے کو ذکر کرتے ہیں:

و قد أشكل هذا الحديث علي الناس فإنّ أم حبيبة تزّوجها رسول الله صلي الله عليه و سلم قبل إسلام أبي سفيان كما تقدم. زوّجها إيّاه النجاشي ، ثم قَدِمَت علي رسول الله صلي الله عليه و سلم قبل أن يسلم أبوها فكيف يقول بعد الفتح أزوّجك أم حبيبة۔

فقالت طائفة : هذا الحديث كذب لا أصل له. قال ابن حزم: كذبه عكرمة بن عمار و حمل عليه۔

و استعظم ذلك آخرون و قالوا : أنّي يكون في صحيح مسلم حديث موضوع و إنما وجه الحديث أنه طلب من النبي (ص) أن يجدد له العقد علي ابنته ليبقي له وجه بين المسلمين و هذا ضعيف؛ فإنّ في الحديث أن النبي (ص) وعده و هو الصادق الوعد و لم ينقل أحد قط أنه جدّد العقد علي أم حبيبة. و مثل هذا لو كان، لنقل و لو نقل واحد عن واحد فحيث لم ينقله أحد قط، علم أنّه لم يقع و لم يزد القاضي عياض علي استشكاله فقال: و الذي وقع في مسلم من هذا غريب جدّاً عند أهل الخبر و خبرها مع أبي سفيان عند و روده إلي المدينة بسبب تجديد الصلح و دخوله عليها مشهور۔

و قالت طائفة لم يتفق أهل النقل علي أنّ النبي (ص) تزّوج أم حبيبة رضي الله تعالي عنها و هي بأرض الحبشة بل قد ذكر بعضهم أن النبي (ص) تزّوجها بالمدينة بعد قدومها من الحبشة حكاه أبو محمد المنذري و هذا من أضعف الأجوبة لوجوه :

أحدها : أنّ هذا القول لا يعرف به أثر صحيح و لا حسن و لا حكاه أحد ممن يعتمد علي نقله۔

الثاني: أن قصة تزويج أم حبيبة و هي بأرض الحبشة قد جرت مجري التواتر كتزويجه (ص) خديجة بمكة و عائشة بمكة و بنائه بعائشة بالمدينة و تزويجه حفصة بالمدينة و صفية عام خيبر و ميمونة في عمرة القضية و مثل هذه الوقائع شهرتها عند أهل العلم موجبة لقطعهم بها فلو جاء سند ظاهره الصحة يخالفها عَدُّوه غلطا ولم يلتفتوا إليه و لا يمكنهم مكابرة نفوسهم في ذلك۔

الثالث: أنه من المعلوم عند أهل العلم بسيرة النبي (ص) و أحواله أنه لم يتأخر نكاح أم حبيبة إلي بعد فتح مكة و لا يقع ذلك في و هم أحد منهم أصلا۔

الرابع: أن أبا سفيان لما قدم المدينة دخل علي ابنته أم حبيبة فلما ذهب ليجلس علي فراش رسول الله (ص) طَوَتْه عنه، فقال: يا بنية ما أدري أرغبت بي عن هذا الفراش؟ أم رغبت به عني؟ قالت: بل هو فراش رسول الله (ص). قال: و الله لقد أصابك يا بنية بعدي شرّ. و هذا مشهور عند أهل المغازي و السير.

الخامس: أن أم حبيبة كانت من مهاجرات الحبشة مع زوجها عبيد الله بن جحش ثم تَنَصَّر زوجها و هلك بأرضالحبشة ثم قدمت هي علي رسول الله (ص) من الحبشة و كانت عنده و لم تكن عند أبيها ، و هذا مما لا يشك فيه أحد من أهل النقل و من المعلوم أن أباها لم يسلم إلا عام الفتح فكيف يقول: عندي أجمل العرب أُزوّجك إياها ؟ و هل كانت عنده بعد هجرتها و إسلامها قط ؟ فإن كان، قال له هذا القول قبل إسلامه، فهو محال؛ فإنها لم تكن عنده و لم يكن له ولاية عليها أصلا و إن كان قاله بعد إسلامه فمحال أيضا؛ لأن نكاحها لم يتأخر إلي بعد الفتح ...

و قال أبو الفرج بن الجوزي: في هذا الحديث هو وهم من بعض الرواة لا شك فيه و لا تردد و قد اتهموا به عكرمة بن عمار راوي الحديث.

قال: و إنما قلنا إن هذا وهم؛ لأن أهل التاريخ أجمعوا علي أن أم حبيبة كانت تحت عبيد الله بن جحش و ولدت له و هاجر بها و هما مسلمان إلي أرض الحبشة ثم تنصر و ثبتت أم حبيبة علي دينها فبعث رسول الله (ص) إلي النجاشي يخطبها عليه فزوجه إياها و أصدقها عن رسول الله (ص) أربعة آلاف درهم و ذلك في سنة سبع من الهجرة و جاء أبو سفيان في زمن الهدنة فدخل عليها فثنت بساط رسول الله (ص) حتي لا يجلس عليه و لا خلاف أن أبا سفيان و معاوية أسلما في فتح مكة سنة ثمان و لا يعرف أن رسول الله (ص) أمر أبا سفيان آخر كلامه...

و قالت طائفة منهم البيهقي و المنذري رحمهما الله تعالي يحتمل أن تكون مسألة أبي سفيان النبي (ص) أن يزوجه أم حبيبة وقعت في بعض خرجاته إلي المدينة و هو كافر حين سمع نعي زوج أم حبيبة بأرض الحبشة و المسألة الثانية و الثالثة وقعتا بعد إسلامه فجمعها الراوي .

و هذا أيضا ضعيف جدا فان أبا سفيان إنما قدم المدينة آمنا بعد الهجرة في زمن الهدنة قبيل الفتح و كانت أم حبيبة إذ ذاك من نساء النبي (ص) و لم يقدم أبو سفيان قبل ذلك إلا مع الأحزاب عام الخندق و لولا الهدنة و الصلح الذي كان بينهم و بين النبي (ص) لم يقدم المدينة فمتي قدم وزوج النبي (ص) أم حبيبة فهذا غلط ظاهر۔

و أيضا فإنه لا يصح أن يكون تزويجه إياها في حال كفره إذ لا ولاية له عليها و لا تأخر ذلك إلي بعد إسلامه لما تقدم فعلي التقديرين لا يصح قوله أزوجك أم حبيبة۔

و أيضا فإن ظاهر الحديث يدل علي أن المسائل الثلاثة وقعت منه في وقت واحد و انه قال ثلاث أعطنيهن الحديث و معلوم أن سؤاله تأميره و اتخاذ معاوية كاتبا إنما يتصور بعد إسلامه فكيف يقال بل سأل بعض ذلك في حال كفره و بعضه و هو مسلم و سياق الحديث يرده.....

و بالجملة فهذه الوجوه و امثالها مما يعلم بطلانها و استكراهها و غثاثتها و لا تفيد الناظر فيها علما بل النظر فيها و التعرض لابطالها من منارات العلم و الله تعالي اعلم بالصواب۔

فالصواب أن الحديث غير محفوظ بل وقع فيه تخليط و الله اعلم .

یہ حدیث لوگوں کے لیے ایک مشکل بن گئی ہے، کیونکہ ام حبیبہ نے ابو سفیان کے مسلمان ہونے سے پہلے رسول خدا سے شادی کر لی تھی اور یہ شادی حبشہ میں نجاشی کے ذریعے سے ہوئی تھی۔ پس کسطرح فتح مکہ کے بعد ابو سفیان کہتا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کا نکاح آپ سے کر دیا ہے۔

بعض نے کہا ہے کہ: یہ حدیث بنیاد اور جڑ سے ہی جھوٹی ہے، ابن حزم نے کہا ہے کہ: عکرمہ ابن عمار نے اس حدیث کو گھڑا ہے۔

لیکن بعض دوسروں نے اس روایت کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ: صحیح مسلم کی نقل شدہ حدیث جعلی نہیں ہو سکتی، لہذا انھوں نے اسکی توجیہ کی ہے اور کہا ہے کہ:

ابو سفیان نے رسول خدا سے درخواست کی کہ میری بیٹی کے ساتھ عقد نکاح کو دوبارہ پڑھیں تا کہ مسلمانوں کے سامنے میری تھوڑی عزت بن جائے،

لیکن یہ توجیہ بہت ہی غلط ہے کہ کیونکہ رسول خدا نے ابو سفیان کی درخواست کو قبول کر لیا تھا اور کسی نے بھی نہیں کہا کہ رسول خدا نے ام حبیبہ کے ساتھ عقد نکاح کو تجدید کیا تھا، اور اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو ضرور نقل ہوتی، پس معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت جڑ سے ہی جھوٹی اور جعلی ہے۔

بعض نے کہا ہے کہ: محدثین اور مؤرخین نے رسول خدا کی حبشہ میں ام حبیبہ کے ساتھ شادی کی نفی کی ہے اور اسکو قبول نہیں کیا، بلکہ حبشہ سے واپس آ کر مدینہ میں رسول خدا نے ام حبیبہ سے شادی کی تھی۔ اس قول کو ابو محمد منذری نے نقل کیا ہے کہ یہ قول چند دلائل کی روشنی میں ضعیف ترین توجیہ ہے:

1- اس جواب اور توجیہ کو کسی کتاب میں نہیں دیکھا گیا اور کسی بھی قابل اعتماد بندے نے اسکو ذکر نہیں کیا۔

2- رسول خدا کی حبشہ میں ام حبیبہ سے شادی، یہ خديجہ اور عائشہ سے مكہ میں شادی اور حفصہ، صفيہ اور ميمونہ سے مدينہ میں شادی کی طرح حد تواتر سے ثابت ہے، اور یہ بات اس قدر مشہور ہے کہ یقین اور اطمینان کی حد تک پہنچی ہوئی ہے اور اگر کوئی دلیل اور بات اسکے بر خلاف دیکھی جائے تو وہ اسکو غلط اور خطا کہتے ہیں اور اسکی توجیہ بھی نہیں کرتے۔

3- جو رسول خدا کی زندگی اور تاریخ سے آشنا ہیں، وہ جانتے ہیں کہ فتح مکہ کے بعد رسول خدا کا ام حبیبہ سے شادی کرنا، یہ کسی کے ذہن میں آ ہی نہیں سکتا اور کوئی بھی اس بات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

4- ابو سفیان مدینہ میں اپنی بیٹی ام حبیبہ کے پاس آیا اور جب وہ رسول خدا کی مسند پر بیٹھنا ہی چاہتا تھا تو اسکی بیٹی نے مسند کو اٹھا لیا۔ ابو سفیان نے کہا: میری بیٹی کیا یہ مسند اس قابل نہیں ہے کہ میں اس پر بیٹھوں ؟ یا میں اس قابل نہیں ہوں کہ اس مسند پر بیٹھوں ؟ ام حبیبہ نے کہا: یہ رسول خدا کی مسند اور بیٹھنے کی جگہ ہے، یعنی تم کافر ہو اور کفر کی حالت میں، اس مقدس مسند پر بیٹھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اس پر ابو سفیان نے کہا تم بھی اب مجھ سے بچ کر رہنا،

5- ام حبیبہ اپنے شوہر عبد اللہ ابن جحش کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے تھی اور کیونکہ اسکا شوہر دین اسلام سے خارج ہو کر مسیحی ہو تھا اور اسی جگہ دنیا سے چلا گیا تھا، ام حبیبہ مدینہ سے واپس آ کر رسول خدا کے پاس گئی اور وہ اپنے باپ کے گھر میں نہیں تھی۔ اس داستان میں کسی کو کوئی بھی شک نہیں ہے۔

اسکے علاوہ ابو سفیان فتح مکہ والے سال مسلمان ہوا تھا، اس بنا پر کیوں اس حدیث میں اس نے کہا ہے کہ: ابو سفیان نے رسول خدا سے کہا کہ: عرب کی نیک ترین اور خوبصورت ترین بیٹی، ام حبیبہ میرے پاس ہے، میں چاہتا ہوں کہ اسکی شادی آپ سے کروں ؟ اور کیا ام حبیبہ کے ہجرت کرنے اور اسکے باپ کے مسلمان ہونے کے بعد، اپنے باپ کے گھر میں تھی ؟ اور اگر ابو سفیان مسلمان ہونے سے پہلے رسول خدا کو یہ مشورہ دے تو یہ بات محال ہے، کیونکہ اسکی بیٹی اسکے پاس نہیں تھی اور وہ اس پر کوئی ولایت ہی نہیں رکھتا تھا، اور اگر مسلمان ہونے کے بعد رسول خدا کو یہ مشورہ دیا ہو تو پھر بھی محال ہے، کیونکہ ام حبیبہ کی شادی فتح مکہ سے پہلے ہو گئی تھی اور ابو سفیان تو فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوا تھا۔

ابن جوزی نے کہا ہے کہ: بغیر کسی شک کہ یہ حدیث بعض راویوں کی وجہ سے غلط اور خطا ہے، اور وہ عکرمہ ابن عمار ہے۔

اور یہ جو میں نے کہا ہے کہ یہ حدیث بعض راویوں سے غلط اور خطا ہے، تو وہ اس وجہ سے ہے کہ تمام مؤرخین کا اتفاق ہے کہ ام حبیبہ عبد اللہ ابن جحش کی بیوی تھی اور اس سے اسکا ایک بیٹا بھی تھا اور انھوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی، لیکن عبد اللہ مسیحی ہو گیا تھا اور ام حبیبہ مسلمان ہی رہی تھی۔ رسول خدا نے نجاشی کو پیغام دیا کہ ام حبیبہ کو مجھ سے شادی کرنے پر راضی کرے اور اس شادی کا مہر چار ہزار درہم قرار دیا۔ یہ واقعہ سال ہفتم ہجری کو پیش آیا لیکن ابو سفیان صلح کے دور میں مدینہ میں آیا اور اپنی بیٹی کے گھر گیا اور اسکی بیٹی نے رسول خدا کی مسند کو لپیٹ کر رکھ دیا تا کہ اسکا باپ اس مسند پر نہ بیٹھے۔ ابو سفیان اور معاویہ کا مسلمان ہونا بغیر کسی اختلاف کے فتح مکہ کے موقع پر سن 8 ہجری کو واقع ہوا تھا اور اسکو مسلمانوں کے کسی لشکر کا سالار اور امیر بنانے پر کوئی دلیل بھی موجود نہیں ہے۔

اس بارے میں بیہقی اور منذری نے کہا ہے کہ: ابو سفیان کی طرف سے رسول خدا کو ام حبیبہ کے ساتھ شادی کرنے کا مشورہ، شاید یہ مدینہ کے کسی سفر میں اور اسکے پہلے شوہر عبد اللہ کے حبشہ میں مرنے کی خبر سننے کے بعد، دیا گیا ہو اور باقی دو مشورے اس نے رسول خدا کو مسلمان ہونے کے بعد دئیے ہوں، اور راوی نے ان تینوں مشوروں کو ایک جگہ جمع کر کے نقل کیا ہو۔

یہ توجیہ بھی ضعیف اور بے بنیاد ہے، کیونکہ ابو سفیان صلح اور آرام کے زمانے میں اور ہجرت کے بعد اور فتح مکہ سے پہلے، مدینہ آیا کہ اس وقت ام حبیبہ رسول خدا کی بیوی اور انکے گھر میں تھی اور اس سے پہلے ابو سفیان فقط جنگ احزاب کے موقع پر مدینے آیا تھا۔

اسکے علاوہ ابو سفیان کیونکہ کافر تھا اور وہ اپنی مسلمان بیٹی کی شادی نہیں کر سکتا تھا کیونکہ کافر مسلمان پر ولایت نہیں رکھتا، پس ابو سفیان کی یہ درخواست کہ میں اپنی بیٹی کی شادی آپ سے کرنا چاہتا ہوں، یہ جھوٹ اور جعلی ہو جائے گی۔

اسکے علاوہ حدیث کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تین درخواستیں ایک ہی وقت میں بیان اور واقع ہوئی ہیں، اور اس طرف سے معاویہ کے لشکر کا سالار اور کاتب وحی بننے کی درخواست حتما انکے مسلمان ہونے کے بعد ہونی چاہیے، حالانکہ کہا گیا ہے کہ درخواستوں سے بعض کو کفر کی حالت میں بیان کیا گیا تھا، کیا یہ دونوں مطلب قابل جمع ہیں ؟؟؟

اس طرح نتیجے کے طور پر جو کچھ بھی اس حدیث کی توجیہات اور دفاع میں کہا گیا ہے، وہ سب خودبخود باطل اور فالتو ہو جائے گا۔ اور اس حدیث کی کوئی بھی علمی قیمت نہیں رہے گی، اور درست یہ ہے کہ اس حدیث کے بارے میں کہا جائے کہ:

اس حدیث میں غلطی اور خطا بہت زیادہ واقع ہوئی ہے۔

الزرعی الدمشقی، محمد بن أبی بكر أيوب (معروف به ابن قيم الجوزية)، جلاء الأفهام فی فضل الصلاة علی محمد خير الأنام، ج 1، ص 243 ـ 249، تحقيق: شعيب الأرناؤوط - عبد القادر الأرناؤوط، ناشر: دار العروبة - الكويت ، الطبعة : الثانية،

علمائے اہل سنت اور معاویہ کا کاتب وحی ہونا:

معاویہ معمولی خطوط لکھنے والا تھا:

بہت سے اہل سنت کے بزرگان کا یہ اعتقاد ہے کہ معاویہ رسول خدا کے فقط روز مرہ کے معمولی اور عادی خط لکھا کرتا تھا۔

شمس الدين ذہبی (متوفی 748هـ) نے سير اعلام النبلاء ميں لکھا ہے کہ:

و نقل المفضل الغلابي عن أبي الحسن الكوفي قال كان زيد بن ثابت كاتب الوحي و كان معاوية كاتبا فيما بين النبي صلي الله عليه و سلم و بين العرب .

زيد بن ثابت كاتب وحی تھا اور معاويہ رسول خدا کے خطوط کو عربوں کے لیے لکھا کرتا تھا۔

الذهبی، شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان أبو عبد الله، سير أعلام النبلاء، ج 3 ص 123، تحقيق: شعيب الأرناؤوط، محمد نعيم العرقسوسی، ناشر: مؤسسة الرسالة- بيروت، الطبعة، التاسعة ، 1413هـ،

ابن حجر عسقلانی (متوفی852ہج) نے بھی الإصابہ میں لکھا ہے کہ:

و قال المدائني كان زيد بن ثابت يكتب الوحي و كان معاوية يكتب للنبي صلي الله عليه و سلم فيما بينه و بين العرب۔

مدائنی نے کہا ہے کہ: زید بن ثابت وحی کو لکھتا تھا اور معاویہ عربوں کے لیے رسول خدا کے خطوط کو لکھتا تھا۔

العسقلانی، أحمد بن علی بن حجر أبو الفضل الشافعی ، الإصابة فی تمييز الصحابة، ج 6 ، ص 153 ، تحقيق : علی محمد البجاوی، ناشر : دار الجيل - بيروت ، الطبعة : الأولی ، 1412 - 1992

ابن أبی الحديد شافعی (متوفی655ہج) نے لکھا ہے کہ:

و اختلف فی كتابته له كيف كانت ، فالذي عليه المحققون من أهل السيرة أن الوحي كان يكتبه علي عليه السلام و زيد بن ثابت ، و زيد بن أرقم ، و أن حنظلة بن الربيع التيمي و معاوية بن أبي سفيان كانا يكتبان له إلي الملوك و إلي رؤساء القبائل ، و يكتبان حوائجه بين يديه ، و يكتبان ما يجبي من أموال الصدقات و ما يقسم في أربابها .

محققین کہ جو رسول خدا کی سیرت سے آشنائی رکھتے ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ: علی، زید ابن ثابت اور زید ابن ارقم جو کچھ وحی ہوتی تھی، اسکو لکھتے تھے، اور حنظلہ ابن ربیع تیمی اور معاویہ رسول خدا کے دوسرے ممالک کے بادشاہوں اور قبائل کو، اور جو رسول خدا کو ضرورت ہوتی تھی، اس کے بارے میں خطوط لکھتے تھے ، اور جو بیت المال پہنچتا تھا اور اسی طرح اسکو تقسیم کرنے کے طریقے کو رسول خدا کے سامنے لکھتے تھے۔                          

إبن أبی الحديد المعتزلی ، أبو حامد عز الدين بن هبة الله ، شرح نهج البلاغة ، ج 1 ، ص 201 ـ 202 ، تحقيق : محمد عبد الكريم النمری، ناشر : دار الكتب العلمية – بيروت، لبنان ، الطبعة : الأولی، 1418هـ - 1998م .

محمود أبو ريہ مصری (متوفی 1385ہج) جو اہل سنت کا مشہور مصنف ہے، اس نے معاویہ کے ذریعے سے وحی کے لکھنے کے بارے میں لکھا ہے کہ:

ذلك أنهم أرادوا أن يزدلفوا إلي معاوية فجعلوه من( كتاب الوحي) و أمعنوا في هذا الازدلاف ، فرووا أنه كتب آية الكرسي بقلم من ذهب جاء به جبريل هدية لمعاوية له من فوق العرش ، و قد فشا هذا الخبر بين كثير من الناس علي حين أنه في نفسه باطل ، تأباه البداهة و يدفع من صدره العقل ! إذ كيف يأمن النبي صلي الله عليه و آله لمثل معاوية علي أن يكتب له ما ينزل في القرآن ! و هو و أبوه و أمه ممن أسلموا كرها . و لما يدخل الايمان في قلوبهم ! إن هذا مما لا يمكن أن يقبله العقل السليم ! و أما من ناحية النقل فإنه لم يأت فيه خبر صحيح يؤيده ، و لقد كان علي الذين ( وضعوا ) هذا الخبر أن يسندوه ببرهان يؤيده و ذلك بأن يأتوا و لو بآية واحدة قد نزلت في القرآن و كتبها معاوية ! علي أننا لا نستعبد أن يكون قد كتب للنبي صلي الله عليه و آله في بعض الاغراض التي لا تتصل بالوحي ، لان هذا من الممكن ، أما أن يكتب شيئا من القرآن فهذا من المستحيل . قال المدائني كان زيد بن ثابت يكتب الوحي و كان معاوية يكتب للنبي صلي الله عليه و آله فيما بينه و بين العرب۔

ایک گروہ نے معاویہ کی نزدیکی اور اسکی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اسکو کاتب وحی کا لقب دیا تھا اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ اس نے آیۃ الکرسی کو سونے کی قلم سے لکھا ہے کہ جسکو جبرائیل نے معاویہ کے لیے عرش سے ہدئیے کے طور پر لایا تھا۔

یہ بات لوگوں کے درمیان مشہور ہو گئی ہے، حالانکہ یہ بات جڑ اور اصل سے باطل ہے، اور عقل بھی اسکو قبول نہیں کرتا، کیونکہ رسول خدا کیسے راضی ہو سکتے ہیں کہ معاویہ کاتب وحی ہو، حالانکہ خود وہ، اسکا باپ اور اسکی ماں، اسلام اور مسلمانوں سے ڈر کیوجہ سے مسلمان ہوئے اور ہرگز انھوں نے دل سے اسلام اور مسلمانوں کو قبول نہیں کیا تھا۔ انسان کی سالم عقل بھی اس چیز کو قبول نہیں کرتی کہ معاویہ کاتبان وحی میں سے ہو!!!

اور نقل کے اعتبار سے بھی ثابت نہیں ہے اور حتی اس بارے میں کوئی صحیح خبر بھی موجود نہیں ہے کہ جو معاویہ کے کاتب وحی ہونے کو ثابت کرے۔ معاویہ کے کاتب وحی ہونے کا دعوی کرنے والوں پر لازم ہے کہ آیات قرآن میں سے کوئی ایک آیت مثال کے طور پر بتا دیں کہ وہ نازل ہوئی ہو اور معاویہ نے اسکو لکھا ہو !

البتہ بعید نہیں ہے کہ اس نے رسول خدا کے خطوط میں سے بعض خطوط کو لکھا ہو کہ جن کا کوئی تعلق وحی سے نہ ہو، ہاں اگر یہ کہیں کہ اس نے آیات میں سے کوئی چیز لکھی ہو اور وہ کاتب وحی ہو، یہ بات روایات اور تاریخ کی روشنی میں محالات میں سے ہے۔

مدائنی نے کہا ہے کہ: زید بن ثابت کاتب وحی تھا لیکن معاویہ عربوں کے لیے رسول خدا کے معمولی خطوط کو لکھا کرتا تھا۔

محمود أبو رية ، شيخ المضيرة أبو هريرة ، ص 205 ، ناشر : منشورات مؤسسة الأعلمی للمطبوعات ، بيروت ، الثالثة،

کاتب وحی ہونا، گناہ سے عصمت کا باعث نہیں بنتا:

کاتب وحی کا مرتد ہونا:

حتی اگر فرض کریں کہ معاویہ کاتب وحی تھا، پھر بھی یہ اسکے لیے یہ کوئی کمال اور فضیلت شمار نہیں ہوتا اور اسکے لیے گناہ اور خطا سے کسی قسم کی عصمت کا باعث نہیں بنتا، کیونکہ عبد اللہ بن ابی سرح کہ شیعہ اور اہل سنت کا اتفاق ہے کہ وہ کاتب وحی تھا، وہی رسول خدا کے زمانے میں مرتد ہو گیا تھا اور رسول خدا نے حکم دیا کہ اس کو قتل کر دیا جائے، حتی اگر وہ خانہ کعبہ کے پردے سے ہی کیوں نہ لگا ہوا ہو۔

ابن أبی شيبہ نے کتاب المصنف میں، نسائی نے کتاب المجتبی میں، ذہبی نے کتاب تاريخ الإسلام میں، ابن كثير دمشقی نے کتاب البدايہ و النهايہ میں اور اہل سنت کے دوسرے بہت سے بزرگان نے نقل کیا ہے کہ:

عن مصعب بن سعدٍ عن أَبِيهِ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْح مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ النَّاسَ إِلاَّ أَرْبَعَةَ نَفَرٍ وَ امْرَأَتَيْنِ و َقَالَ : أُقْتُلُوهُمْ و َإِنْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ : عِكْرِمَةَ بْنَ أَبي جَهْلٍ ، وَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ خَطْلٍ ، وَ مَقِيسَ بْنَ صُبَابَةَ ، وَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبي سَرْحٍ ...

رسول خدا نے فتح مکہ والے دن حکم دیا کہ کوئی بھی اہل مکہ کو آزار و اذیت نہ کرے اور سب امن کی حالت میں ہیں لیکن اس حکم میں سے فقط چار مردوں اور دو عورتوں کو استثناء کیا، اور فرمایا کہ: ان سب کو قتل کر دو، اگرچے وہ خانہ کعبہ کے پردے سے آویزان ہی کیوں نہ ہوئے ہوں، وہ یہ افراد ہیں:  عكرمہ ابن ابو جہل، عبد الله ابن خطل، مقيس بن صبابہ اور عبد الله بن سعد بن ابی سرح ...

إبن أبی شيبة الكوفی، أبو بكر عبد الله بن محمد، الكتاب المصنف فی الأحاديث و الآثار ، ج 7 ، ص 404 ، تحقيق : كمال يوسف الحوت ، ناشر : مكتبة الرشد - الرياض ، الطبعة : الأولی ، 1409 .

النسائی ، أحمد بن شعيب أبو عبد الرحمن ، المجتبی من السنن ، ج 7 ، ص 105 ، تحقيق : عبد الفتاح أبو غدة ، ناشر : مكتب المطبوعات الإسلامية - حلب ، الطبعة : الثانية ، 1406 - 1986 .

الذهبی ، شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان أبو عبد الله، تاريخ الإسلام و وفيات المشاهير و الأعلام ، ج 2 ، ص 552 ، تحقيق : د. عمر عبد السلام تدمري ، ناشر : دار الكتاب العربی، لبنان، بيروت ، الطبعة : الأولی ، 1407هـ - 1987م۔

إبن كثير القرشی ، إسماعيل بن عمر أبو الفداء ، البداية و النهاية ، ج 4 ، ص 298 ، ناشر : مكتبة المعارف – بيروت،

سمرقندی (متوفی367ہج) نے سوره انعام آیہ 93 کی تفسیر میں، اسکے مرتد ہونے بارے میں لکھا ہے کہ:

«وَ مَنْ قالَ سَأُنْزِلُ مِثْلَ ما أَنْزَلَ اللَّهُ» يعني عبد الله بن أبي سرح كان كاتب الوحي فكان النبي صلي الله عليه و سلم إذا أملي عليه «سميعاً عليماً» يكتب عليماً حكيماً و إذا أملي عليه «عليماً حكيماً» كتب هو سميعاً بصيراً و شك و قال إن كان محمد صلي الله عليه و سلم يوحي إليه فقد أوحي إلي و إن كان ينزل إليه فقد أنزل إلي مثل ما أنزل إليه فلحق بالمشركين و كفر۔

کسی نے کہا ہے کہ: بہت جلدی وہ جو خدا نے نازل کیا ہے، میں بھی اسکو نازل کروں گا، یہ عبد اللہ ابن ابی سرح کی بات ہے کہ جو کاتب وحی تھا، یہ وہ تھا کہ جب رسول خدا نے اس س کہا کہ: لکھو: سمیعا علیما، لیکن اس نے لکھا: سمیعا حکیما، اور جب فرمایا کہ لکھو: علیما حکیما، تو اس نے لکھا: سمیعا بصیرا، اور اس کام کی توجیہ میں اس نے کہا کہ: اگر محمد (ص) پر وحی نازل ہوتی ہے تو مجھ پر بھی وحی نازل ہوتی ہے، اور جو چیز اس پر نازل ہوتی ہے وہ مجھ پر بھی نازل ہوتی ہے۔ پھر وہ مشرکین سے مل کر کافر ہو گیا۔

السمرقندی، نصر بن محمد بن أحمد أبو الليث، تفسير السمرقندی المسمی بحر العلوم ، ج 1 ، ص 487 ، تحقيق : د.محمود مطرجی ، ناشر : دار الفكر – بيروت،

کاتب وحی کے بدن کو زمین نے قبول نہیں کیا:

یہ بات قابل توجہ ہے کہ رسول خدا کے کاتبوں میں سے ایک بندہ مرتد ہو گیا اور اس نے اہل کتاب کی جا کر پناہ لے لی تھی، اسکے مرنے کے بعد جب اسکو دفن کرنا چاہتے تھے تو، زمین نے اس کے بدن کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

مسلم نيشاپوری (متوفی261ہج) نے لکھا ہے کہ:

حدثني محمد بن رَافِعٍ حدثنا أبو النَّضْرِ حدثنا سُلَيْمَانُ و هو بن الْمُغِيرَةِ عن ثَابِتٍ عن أَنَسِ بن مَالِكٍ قال كان مِنَّا رَجُلٌ من بَنِي النَّجَّارِ قد قَرَأَ الْبَقَرَةَ وَ آلَ عِمْرَانَ و كان يَكْتُبُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلي الله عليه و سلم فَانْطَلَقَ هَارِبًا حتي لَحِقَ بِأَهْلِ الْكِتَابِ قال فَرَفَعُوهُ قالوا هذا قد كان يَكْتُبُ لِمُحَمَّدٍ فَأُعْجِبُوا بِهِ فما لَبِثَ أَنْ قَصَمَ الله عُنُقَهُ فِيهِمْ فَحَفَرُوا له فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ قد نَبَذَتْهُ علي وَجْهِهَا ثُمَّ عَادُوا فَحَفَرُوا له فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ قد نبَذَتْهُ علي وَجْهِهَا ثُمَّ عَادُوا فَحَفَرُوا له فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ قد نَبَذَتْهُ علي وَجْهِهَا فَتَرَكُوهُ مَنْبُوذًا۔

انس بن مالک کہتا ہے کہ: بنی نجار کا ایک بندہ کہ جس نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کو پڑھا تھا اور رسول خدا کے لیے لکھا بھی کرتا تھا، وہ فرار کر کے اہل کتاب سے جا کر مل گیا، اہل کتاب کا ایسے بندے کو پناہ دینا بہت مفید تھا، لہذا انھوں نے اس کا بہت استقبال کیا اور اپنے پاس اسکو بہت اچھا مقام اور منصب دیا۔ زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ وہ مر گیا، اس کے لیے قبر کھودی گئی اور اسکو اس میں دفن کر دیا گیا، لیکن اسکو قبر اپنے اندر سے نکال دیتی تھی اور اسکے بدن کو قبول نہیں کرتی تھی، انھوں نے تین مرتبہ اس کے بدن کو قبر میں ڈالا لیکن قبر نے اس کو تینوں مرتبہ باہر نکال دیا، آخر کار وہ اس کے بدن کو اسی طرح زمین پر چھوڑ کر چلے گئے۔

النيشاپوری، مسلم بن الحجاج أبو الحسين القشيری (متوفی261 هـ) ، صحيح مسلم ، ج 4 ، ص 2145 ، ح2781، كِتَاب صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَ أَحْكَامِهِمْ ، تحقيق : محمد فؤاد عبد الباقی، ناشر: دار إحياء التراث العربی – بيروت،

معاویہ کا علی (ع) سے دشمنی کرنا:

کاتب وحی ہونا جب عبد اللہ ابن ابی سرح کے لیے کوئی مفید نہ ہو اور اسکو جہنم کی آگ سے نجات نہ دلا سکتا ہو تو، معاویہ کے لیے کیسے عصمت لا سکتا ہے اور اس کے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو کیسے ختم کر سکتا ہے ؟

کیا کاتب وحی ہونا، یہ امام وقت اور رسول خدا کے خلیفہ، کے خلاف بغاوت اور خروج کو جائز قرار دیتا ہے، اور کیا یہ ایک لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کے قتل کو جبران کر سکتا ہے ؟

مگر کیا علی کو گالی دینا، یہ رسول خدا کو گالی دینا نہیں ہے ؟ کیا کاتب وحی ہونا، معاویہ کو علی کے گالی دینے کے گناہ سے بری کر سکتا ہے ؟ اور اسکے نامہ اعمال سے اس گناہ کو مٹا سکتا ہے ؟

ابن تيميہ حرانی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ معاويہ ابن ابو سفيان، سعد ابن ابی وقاص کو حکم دیتا تھا کہ علی کو گالیاں دے:

و أما حديث سعد لما أمره معاوية بالسب فأبي فقال ما منعك أن تسب علي بن أبي طالب فقال ثلاث قالهن رسول الله صلي الله عليه و سلم فلن أسبه لأن يكون لي واحدة منهن أحب إلي من حمر النعم الحديث فهذا حديث صحيح رواه مسلم في صحيحه۔

روایت سعد: معاویہ نے سعد ابن ابی وقاص کو حکم دیا کہ علی کو گالی دے، لیکن اس نے معاویہ کی بات کو ردّ کر دیا اور اسکے حکم پر عمل نہیں کیا۔ اس پر معاویہ نے اس سے کہا کہ تم کیوں علی کو گالی نہیں دے رہے ؟ سعد نے معاویہ کو جواب دیا کہ: میں نے رسول خدا سے علی کی فضیلت کے بارے میں تین باتوں کو سنا ہے، لہذا میں کبھی بھی علی کو سبّ و شتم نہیں کروں  گا، اور اگر ان تین صفات میں سے کوئی ایک بھی میرے لیے بیان فرمائی ہوتی تو، یہ بات میرے لیے سرخ بالوں والے اونٹوں سے بھی بالا تر ہوتی۔

یہ حدیث صحیح ہے اور مسلم نے اسکو اپنی کتاب صحیح مسلم میں ذکر کیا ہے۔

إبن تيمية الحرانی، أحمد بن عبد الحليم أبو العباس ، منهاج السنة النبوية ، ج 5 ، ص 42 ، تحقيق : د. محمد رشاد سالم ، ناشر: مؤسسة قرطبة ، الطبعة : الأولی، 1406،

احمد بن حنبل نے اپنی کتاب مسند میں، نسائی نے اپنی کتاب خصائص امير مؤمنین میں اور ذہبی نے اپنی کتاب تاريخ الإسلام وغیرہ وغیرہ نے سند صحيح کے ساتھ نقل کیا ہے کہ، علی کو سبّ دینا، یہ خود رسول خدا کو سبّ دینا ہے:

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَي أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ لِي أَيُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ فِيكُمْ قُلْتُ مَعَاذَ اللَّهِ أَوْ سُبْحَانَ اللَّهِ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ يَقُولُ مَنْ سَبَّ عَلِيًّا فَقَدْ سَبَّنِی۔

عبد اللہ جدلی نے کہا ہے کہ: میں ام سلمہ کے پاس گیا، تو انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا بندہ ہے کہ جو رسول خدا کو گالیاں دیتا ہے ؟ میں نے کہا کہ نعوذ باللہ، اس پر ام سلمہ نے کہا کہ:

میں نے خود رسول خدا سے سنا ہے کہ: انھوں نے فرمایا ہے کہ : جو بھی علی کو سبّ کرے گا، تو گویا اس نے مجھ پر سبّ کی ہے۔

الشيبانی ، أحمد بن حنبل أبو عبد الله (متوفی241هـ) ، مسند أحمد بن حنبل ، ج 6 ، ص 323 ، ح26791 ، ناشر : مؤسسة قرطبة - مصر .

النسائی ، أحمد بن شعيب أبو عبد الرحمن ، خصائص أمير المؤمنين علی بن أبی طالب ، ج 1 ، ص 111 ، ح 91 ، باب ذكر قول النبی صلی الله عليه و سلم من سب عليا فقد سبنی ، تحقيق : أحمد ميرين البلوشی ، ناشر : مكتبة المعلا - الكويت ، الطبعة : الأولی ، 1406 .

الذهبی ، شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان أبو عبد الله، تاريخ الإسلام و وفيات المشاهير و الأعلام ، ج 3 ، ص 634 ، تحقيق : د. عمر عبد السلام تدمری ، ناشر : دار الكتاب العربی – لبنان، بيروت ، الطبعة : الأولی ، 1407هـ - 1987م .

حاكم نيشاپوری نے اس روایت کو نقل کرنے کے بعد کہا ہے کہ:

هذا حديث صحيح الإسناد و لم يخرجاه۔

اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن بخاری اور مسلم نے اس کو اپنی اپنی کتاب میں ذکر نہیں کیا۔

الحاكم النيشاپوری ، محمد بن عبد الله أبو عبد الله ، المستدرك علی الصحيحين ، ج 3 ، ص 130 ، تحقيق : مصطفی عبد القادر عطا، ناشر : دار الكتب العلمية - بيروت ، الطبعة : الأولی ، 1411هـ - 1990م .

اور ہيثمی نے بھی کہا ہے کہ:

رواه أحمد و رجاله رجال الصحيح غير أبي عبد الله الجدلي و هو ثقة۔

احمد نے اسکو نقل کیا ہے اور اسکے سارے راوی، صحیح بخاری کے راوی ہیں، غیر از ابو عبد اللہ جدلی کہ وہ بھی مورد اعتماد ہے۔

الهيثمی ، علی بن أبی بكر الهيثمی ، مجمع الزوائد و منبع الفوائد ، ج 9 ، ص 130 ، ناشر : دار الريان للتراث، دار الكتاب العربی، القاهرة ، بيروت – 1407،

معاويہ، حضرت عيسی سے بھی بالا تر ہے:

معاویہ کے جعلی فضائل کے بارے میں، بنی امیہ کی تبلیغات اس حد تک پہنچی ہوئی تھیں کہ اہل شام حتی معاویہ کو اولو العزم انبیاء سے بھی بالا تر سمجھتے تھے !

ابو سعد آبی (متوفی421ہج) نے کتاب محاضرات میں اور صيرفی حنبلی (متوفی500ہج) نے کتاب الطيورات ميں لکھا ہے کہ:

أن ثلاثة من المشايخ حضروا الجامع . فقال واحد لآخر : جُعلت فداك ، أيهما أفضل : معاوية بن أبي سفيان أم عيسي بن مريم ؟ فقال : لا و الله ما أدري . فقال الثالث : يا كشخان، تقيس كاتب الوحي إلي نبيّ النصاري ؟

تین بندے مسجد جامع اموی دمشق میں بیٹھے ہوئے تھے کہ، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ: معاویہ افضل ہے یا عیسی ابن مریم ؟ اس نے جواب دیا کہ: مجھے نہیں پتا، تیسرے شخص نے کہا کہ: کیا تم کاتب وحی کا نصاری کے نبی سے موازنہ کر رہے ہو ؟

الآبی ، أبو سعد منصور بن الحسين ، نثر الدر فی المحاضرات ، ج 7 ، ص 209 ، تحقيق : خالد عبد الغنی محفوط ، ناشر : دار الكتب العلمية – بيروت، لبنان ، الطبعة : الأولی ، 1424هـ - 2004م .

الصيرفی الحنبلی ، أبو الحسين المبارك بن عبد الجبار الطيوری بن عبد الله ، الطيوريات من انتخاب الشيخ أبی طاهر السلفی ، ج 1، ص 113 ، تحقيق : دسمان يحيی معالی ، عباس صخر الحسن، ناشر : أضواب السلف – الرياض، السعودية، الطبعة : الأولی ، 1425هـ -2004م،

تقی الدين حموی (متوفی838ہج) نے کتاب طيب المذاق میں لکھا ہے کہ:

و من ذلك أن رجلاً سأل بعضهم و كان من الحمق علي الجانب عظيم فقال أيما أفضل عندك ؟ معاوية أو عيسي بن مريم ؟ فقال ما رأيت سائلا أجهل منك، و لا سمعت بمن قاس كاتب الوحي إلي نبي النصاري !!!

ایک احمق شخص نے دوسرے سے پوچھا کہ: معاویہ افضل ہے یا عیسی ابن مریم ؟ اس نے جواب دیا کہ: میں نے تم سے احمق تر کسی کو نہیں دیکھا، کیونکہ میں نے آج تک نہیں سنا کہ کوئی کاتب وحی کو نصاری کے نبی کے ساتھ موازنہ کرے۔ یعنی معاویہ حتی حضرت عیسی سے بھی افضل ہے۔

الحموی ، تقی الدين أبی بكر بن علی بن عبد الله التقی المعروف ابن حجة ، طيب المذاق من ثمرات الأوراق ، ج 1 ، ص 157، تحقيق : أبو عمار السخاوی ، ناشر : دار الفتح - الشارقة - 1997م،

معاويہ ایک ازلی انسان تھا:

یہ تبلیغات اس حد تک زیادہ ہو گئی تھیں کہ معاویہ ابن ابو سفیان ازل سے موجود تھا اور وہ خدا وند کی مخلوق نہیں تھا (نعوذ باللہ)۔

ابو القاسم اصفهانی (متوفی 502ہج ) نے کتاب محاضرات الأدباء ميں لکھا ہے کہ:

و قال بعض عوام الناصبة معاوية ليس بمخلوق. فقيل: كيف؟ قال: لأنه كاتب الوحي و الوحي ليس بمخلوق و كاتبه منه.

بعض نادان ناصبی اور دشمن علی کہتے تھے کہ: معاویہ مخلوق خدا نہیں ہے، پوچھا گیا کہ وہ کیسے ؟ انھوں نے کہا کہ: کیونکہ وہ کاتب وحی تھا اور وحی مخلوق خدا نہیں تھی، پس اس وحی کا لکھنے والا بھی مخلوق نہیں ہونا چاہیے۔

الأصفهانی، أبو القاسم الحسين بن محمد بن المفضل، محاضرات الأدباء و محاورات الشعرء و البلغاء ، ج 2 ، ص 500، تحقيق : عمر الطباع ، ناشر : دار القلم - بيروت - 1420هـ- 1999م .

ابو اسحق برہان الدين معروف بہ الوطواط (متوفی718هج) نے کتاب غرر الخصائص ميں لکھا ہے کہ:

و سئل بعضهم ما تقول في خلق القرآن ؟ فقال : دعونا من القرآن و هو مخلوق غير مخلوق . و سئل آخر و كان ناصبياً عن معاوية؟ فقال : معاوية ليس بمخلوق لأنه كاتب الوحي و الوحي ليس بمخلوق و كاتب الوحي من الوحی۔

بعض سے قرآن کے بارے میں سوال ہوا کہ کیا وہ مخلوق ہے یا غیر مخلوق ؟ اس نے کہا کہ: ہمیں قرآن سے کیا کام ہے، یا وہ مخلوق ہے یا غیر مخلوق، ایک ناصبی شخص سے معاویہ کے بارے میں سوال ہوا، تو اس نے کہا کہ: معاویہ مخلوق خدا نہیں ہے، کیونکہ وہ کاتب وحی تھا اور وحی مخلوق خدا نہیں تھی، پس اس وحی کا لکھنے والا بھی مخلوق نہیں ہونا چاہیے۔

الوطواط ، أبو إسحق برهان الدين محمد بن إبراهيم بن يحيی بن علی ، غرر الخصائص الواضحة ، ج 1 ، ص 124،

نصاری کا کاتب وحی ہونا:

اگر فرض کر بھی لیں کہ رسول خدا نے وحی لکھنے کا کام معاویہ کو دیا ہوا تھا، پھر بھی یہ اس کے لیے کوئی فضیلت شمار نہیں ہو گی، کیونکہ اہل سنت کے اعتقاد کے مطابق پڑھے لکھے افراد کے کم ہونے کی وجہ سے، حتی نصاری بھی رسول خدا کے لیے وحی کو لکھا کرتے تھے۔

ابو القاسم بغوی (متوفی317ہج) کہ اسکو «محيی السنہ» کے نام سے بھی ياد کیا جاتا ہے، اس نے اس بارے میں لکھا ہے کہ:

و سأل رجل أحمد و أنا أسمع ، بلغني أن نصاري يكتبون المصاحف فهل يكون ذلك ؟ قال : نعم ، نصاري الحيرة كانوا يكتبون المصاحف . و إنما كانوا يكتبونها لقلّة من كان يكتبها۔

ایک بندے نے احمد سے پوچھا کہ: میں نے سنا ہے کہ نصاری بھی قرآن کو لکھا کرتے تھے، کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ: ہاں، حیرہ کے رہنے والے نصاری قرآن کو لکھا کرتے تھے، اس لیے کہ پڑھے لکھے مسلمان کم تھے۔

البغوی ، أبو القاسم عبد الله بن محمد بن عبد العزيز ، جزء فی مسائل عن الإمام أحمد بن حنبل ، ج 1 ، ص 21 .

ابن قيم الجوزيہ (متوفی 751ہج) نے کتاب بدائع الفوائد میں اور شمس الدين زركشی (متوفی772ہج) نے  کتاب مختصر الخرقی کی شرح میں لکھا ہے کہ:

و قال رجل لأحمد بلغني أن نصاري يكتبون المصاحف فهل يكون ذلك؟ قال: نعم، نصاري الحيرة كانوا يكتبون المصاحف و إنما كانوا يكتبون لقلة من كان يكتبها فقال رجل: يعجبك ذلك؟ فقال لا يعجبنی.

ایک بندے نے احمد سے پوچھا کہ: میں نے سنا ہے کہ نصاری بھی قرآن کو لکھا کرتے تھے، کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ: ہاں، حیرہ کے رہنے والے نصاری قرآن کو لکھا کرتے تھے، اس لیے کہ پڑھے لکھے مسلمان کم تھے۔

ایک دوسرے شخص نے پوچھا کہ: کیا تم نے اس جواب سے تعجب کیا ہے ؟ اس نے کہا: نہیں،

الزرعی الدمشقی ، محمد بن أبی بكر أيوب أبو عبد الله (مشهور به ابن القيم الجوزية ) بدائع الفوائد ، ج 4 ، ص 851 ، تحقيق : هشام عبد العزيز عطا - عادل عبد الحميد العدوی - أشرف أحمد الج ، ناشر : مكتبة نزار مصطفی الباز - مكة المكرمة ، الطبعة : الأولی، 1416 - 1996 .

الزركشی المصری الحنبلی ، شمس الدين أبی عبد الله محمد بن عبد الله ، شرح الزركشی علی مختصر الخرقی ، ج 1 ، ص 49 ، تحقيق : قدم له و وضع حواشيه: عبد المنعم خليل إبراهيم ، ناشر : دار الكتب العلمية – لبنان، بيروت ، الطبعة : الأولی ، 1423هـ - 2002م،

لہذا اگر کاتب وحی ہونا معاویہ کے لیے فضیلت اور کمال ہے تو پھر عبد اللہ ابن ابی سرح اور نصاری کے لیے بھی فضیلت اور کمال ہونا چاہیے!!!

معاویہ کب مسلمان ہوا تھا ؟:

شیعہ اور اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ معاویہ ابن ابو سفیان، بیس سال تک کہ جب رسول خدا نے اپنی نبوت اور رسالت کا اعلان کیا تھا، مشرک اور اسلام اور رسول خدا کا بد ترین دشمن تھا۔ اور وہ فتح مکہ کے بعد سال 8 ہجری دوسرے اسلام کے بدترین دشمنوں کے ساتھ، مجبوری کی حالت میں، مسلمانوں کی تلوار کے ڈر سے اسلام کو قبول کیا تھا، اور رسول خدا نے ان سب کو طلقاء کا لقب دیا اور ان کو معاف کر دیا اور انکو قتل نہ کیا۔

امير مؤمنین علی (ع) کا اعتقاد ہے کہ طلقاء نے اسلام نہیں لایا تھا، بلکہ وہ مجبوری کی وجہ سے مسلمان ہوئے تھے، علی (ع) نے کتاب نہج البلاغہ کے خط نمبر 16 میں فرمایا ہے کہ:

فَوَ الَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَ بَرَأَ النَّسَمَةَ مَا أَسْلَمُوا وَ لَكِنِ اسْتَسْلَمُوا وَ أَسَرُّوا الْكُفْرَ فَلَمَّا وَجَدُوا أَعْوَاناً عَلَيْهِ أَظْهَرُوه۔

اس خدا کی قسم کہ جس نے دانے میں شگاف ایجاد کیا ہے، اور جانداران کو خلق کیا ہے، انھوں نے اسلام کو قبول نہیں کیا، بلکہ وہ ظاہری طور پر تسلیم ہوئے تھے اور اپنے کفر کو پنہان کر لیا تھا اور جب انھوں نے اپنے مددگاروں کو دیکھا، تو اسلام کے خلاف اپنے کفر کو ظاہر کر دیا۔

عمار نے بھی اپنے امام کی پیروی کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

فقال و اللّه ما أسلموا ، و لكن استسلموا و أَسَرُّوا الْكُفْرَ فَلَمَّا رأوا عليه أَعْوَاناً عَلَيْهِ أَظْهَرُوهُ۔

خدا کی قسم انھوں نے اسلام نہیں لایا، بلکہ وہ اسلام کے سامنے ظاہری طور پر تسلیم ہوئے تھے، اور جب اپنی مدد کرنے والوں کو موجود پایا تو، اپنے باطنی کفر کو ظاہر کر دیا۔

الهيثمی ، علی بن أبی بكر الهيثمی ، مجمع الزوائد و منبع الفوائد ، ج 1 ص 113 ، ناشر : دار الريان للتراث، دار الكتاب العربی - القاهرة ، بيروت - 1407

ابن ابی الحديد معتزلی نے بھی لکھا ہے کہ:

لما نظر علي عليه السلام إلي رايات معاوية و أهل الشام ، قال: و الذي فلق الحبة ، و برأ النسمة ، ما أسلموا و لكن استسلموا، و أسروا الكفر، فلما وجدوا عليه أعواناً ، رجعوا إلي عداوتهم لنا۔

علی (ع) نے جب معاویہ اور شامیوں کے پرچموں کو دیکھا تو فرمایا: اس خدا کی قسم کہ جس نے دانے میں شگاف ایجاد کیا ہے، اور جانداران کو خلق کیا ہے، انھوں نے اسلام کو قبول نہیں کیا، بلکہ وہ ظاہری طور پر تسلیم ہوئے تھے اور اپنے کفر کو پنہان کر لیا تھا اور جب انھوں نے اپنے مددگاروں کو دیکھا، تو اسلام کے خلاف اپنے کفر کو ظاہر کر دیا، اور ہماری دشمنی کی طرف واپس پلٹ گئے۔

 إبن أبی الحديد المعتزلی ، أبو حامد عز الدين بن هبة الله، شرح نهج البلاغة ، ج 4 ص 18 ، ، تحقيق : محمد عبد الكريم النمری ، ناشر : دار الكتب العلمية – بيروت، لبنان ، الطبعة : الأولی، 1418هـ - 1998م .

پس رسول خدا کیسے معاویے جیسے شخص پر اعتماد کر کے اسکو کاتب وحی بنا سکتے ہیں ؟

اس کے علاوہ معاویہ ابن ابو سفیان فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوا اور پھر مکہ میں ہی رہا اور رسول خدا مکہ سے مدینہ واپس چلے گئے، لہذا کوئی ایسا موقع اور فرصت پیش ہی نہیں آئی کہ معاویہ نے وحی کو لکھا ہو۔

 كتب شيعہ میں معاویہ کا کاتب وحی ہونا:

کتب شیعہ میں بھی بعض روایات موجود ہیں کہ معاویہ رسول خدا (ص) کے لیے بعض چیزوں کو لکھتا تھا، لیکن کہیں بھی ذکر نہیں ہوا کہ وہ رسول خدا کے لیے وحی کو لکھا کرتا تھا۔

شيخ صدوق (متوفی 381 ہج) نے کتاب معانی الأخبار ميں لکھا ہے کہ:

عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الثُّمَالِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ (عليه السلام) يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ (صلي الله عليه و آله و سلم) وَ مُعَاوِيَةُ يَكْتُبُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَ أَهْوَي بِيَدِهِ إِلَي خَاصِرَتِهِ بِالسَّيْفِ مَنْ أَدْرَكَ هَذَا يَوْماً أَمِيراً فَلْيَبْقُرْ خَاصِرَتَهُ بِالسَّيْفِ فَرَآهُ رَجُلٌ مِمَّنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ص يَوْماً وَ هُوَ يَخْطُبُ بِالشَّامِ عَلَي النَّاسِ فَاخْتَرَطَ سَيْفَهُ ثُمَّ مَشَي إِلَيْهِ فَحَالَ النَّاسُ بَيْنَهُ وَ بَيْنَهُ فَقَالُوا يَا عَبْدَ اللَّهِ مَا لَكَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ع يَقُولُ مَنْ أَدْرَكَ هَذَا يَوْماً أَمِيراً فَلْيَبْقُرْ خَاصِرَتَهُ بِالسَّيْفِ قَالَ فَقَالَ أَ تَدْرِي مَنِ اسْتَعْمَلَهُ قَالَ لَا قَالُوا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرُ فَقَالَ الرَّجُلُ سَمْعاً وَ طَاعَةً لِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِين۔

ابو حمزہ ثمالی نے کہا ہے کہ: میں نے امام باقر (ع) سے سنا ہے کہ: وہ فرمایا کرتے تھے کہ: معاویہ رسول خدا (ص) کے پاس بیٹھ کر لکھنے میں مصروف تھا کہ رسول خدا نے اپنی شمشیر کے ساتھ اسکے پہلو کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ: جو بھی بندہ جس دن اس شخص کو حاکم بنا ہوا دیکھے تو شمشیر کے ساتھ اسکے پہلو کو شگاف کر کے پھاڑ دے۔

 ایک شخص کہ جس نے رسول خدا (ص) کی اس بات کو سنا تھا، اس نے شام میں دیکھا کہ معاویہ لوگوں سے خطاب کر رہا ہے، تو اس نے اپنی شمشیر کو نیام سے نکال کر، معاویہ کی طرف جانے لگا تو لوگوں نے اس کو پکڑ لیا اور اس معاویہ کی طرف نہ جانے دیا، لوگوں نے کہا: اے خدا کے بندے تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو ؟ اس نے جواب دیا: میں نے خود رسول خدا سے سنا ہے  کہ: جو بھی جس دن اس بندے کو حاکم بنا ہوا دیکھے تو شمشیر کے ساتھ اسکے پہلو کو شگاف کر کے پھاڑ دے۔ انھوں نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ معاویہ کو کس نے حاکم بنایا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں، انھوں نے کہا کہ: امير المؤمنين عمر نے، اس پر اس شخص نے کہا: پس میں دل و جان سے امیر المؤمنین عمر کی اطاعت کرتا ہوں۔

الصدوق ، أبو جعفر محمد بن علی بن الحسين ، معانی الأخبار، ص347 ، ناشر : جامعه مدرسين ، قم ، اول ، 1403 ق .

نتيجہ :

اولا : معاویہ کا کاتب وحی ہونا، نہ فقط یہ کہ روایات سے ثابت نہیں ہے، بلکہ اس کے بر خلاف روایات میں اسکے کاتب وحی ہونے کی نفی ہوئی ہے۔

ثانيا : اگر فرض بھی کر لیں کہ معاویہ کاتب وحی تھا، تو یہ بات اس کے لیے کسی قسم کا کمال اور فضیلت ثابت نہیں کرتی، کیونکہ اسکی زندگی میں کیے گئے کام جیسے اہل بیت (ع) سے عداوت، دین میں بدعتیں ایجاد کرنا،امام حسن (ع) اور بزرگ صحابہ کو قتل کرنا وغیرہ وغیرہ، اسکو کاتب وحی ہونے کا کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا، جس طرح کہ عبد اللہ ابن ابی سرح اور نصاری کو کاتب وحی ہونے نے کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں پہنچایا تھا۔

التماس دعا





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات