2024 April 24
افغانستان: شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائگی کے دوران دھماکہ، 100 سے زائد شہید سیکڑوں زخمی
مندرجات: ٢٠٩٧ تاریخ اشاعت: ٠٩ October ٢٠٢١ - ١٤:١٦ مشاہدات: 1286
خبریں » پبلک
افغانستان: شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائگی کے دوران دھماکہ، 100 سے زائد شہید سیکڑوں زخمی

افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید  اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں ایک مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا ہے جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی

ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں مسجد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قندوز کے خان آباد بندرگاہ کے علاقے میں شیعہ مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس میں ہمارے متعدد ہم وطن جاں بحق اور زخمی ہوئے۔۔

 آج کے حملے کی نوعیت سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ یہ حملہ داعش کی جانب سے ہی کیا گیا حملہ ہے۔ اسی گروہ نے اگست میں کابل ایئر پورٹ پر تباہ کن بم دھماکے کیے تھے۔ ماضی میں بھی یہ گروہ متعدد مرتبہ افغانستان کی شیعہ اقلیت کو نشانہ بنا چکا ہے، جہاں خودکش حملہ آوروں نے مساجد، اسپورٹس کلبوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا تھا۔ حالیہ ہفتوں میں آئی ایس نے طالبان کے خلاف حملوں کو بھی تیز کر دیا ہے۔اگر آج کا حملہ آئی ایس کی طرف سے کیا گیا ہے، تو یہ دولت اسلامیہ خراسان کی ملک کے شمال میں سرگرمیوں کی نشان دہی کرتا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انھوں نے آئی ایس کے درجنوں ارکان کو گرفتار کیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس گروہ سے روابط کے شبہ میں کئی ایک کو ہلاک بھی کیا گیا ہے، تاہم وہ آئی ایس کے خطرے کو کھلے عام اتنی اہمیت نہیں دیتے۔بہت سے افغان باشندوں کو یہ بھی امید تھی کہ طالبان کے آنے سے آمرانہ حکومت تو آئے گی، لیکن اس کے ساتھ نسبتاً امن بھی ہو جائے گا۔ لیکن دولت اسلامیہ خراسان طالبان کے امن کے وعدے کے خلاف ایک بڑا خطرہ ہے۔امریکہ اور طالبان کے درمیان غیر ملکی افواج کے انخلا کے ایک معاہدے کے بعد طالبان نے 15 اگست کو ملک کا اقتدار سنبھال لیا تھا۔ اس سے 20سال قبل 2001 میں امریکی افواج نے طالبان سے اقتدار چھینا تھا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات