2024 March 28
ایران کے ڈرون طیاروں کے مقابلے کی توانائی نہیں :اسرائیل
مندرجات: ١٨٤١ تاریخ اشاعت: ٢٦ January ٢٠٢١ - ١١:٣٩ مشاہدات: 1543
خبریں » پبلک
ایران کے ڈرون طیاروں کے مقابلے کی توانائی نہیں :اسرائیل

ایرانیوں نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی توانائی پیدا کر لی ہے۔

اسرائیل کے فوجی امور کی ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی  حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں ایران کے ڈرون طیاروں کے مقابلے کی توانائی نہیں ہے۔

العربی الجدید اخبار نے اسرائیل ڈیفنس ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا کہ ایرانیوں نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی توانائی پیدا کر لی ہے۔

یہ ویب سائٹ لکھتی ہے کہ صیہونی حکومت کا ایئر ڈیفنس سسٹم بہت مضبوط ہے جس میں میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی پائی جاتی ہے لیکن اس میں ڈرون طیاروں سے مقابلے کی مناسب توانائی نہیں ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں ڈرون طیاروں سے نمٹنے کے لئے کوئی مناسب راہ حل نہیں ہے۔

اس ویب سائٹ نے یہ پیشنگوئی کی ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے حملے کی شروعات ڈرون طیاروں سے ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون پہلے مرحلے میں میزائلوں کا مقابلہ کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہدف بنا کر میزائل حملے کا زمینہ ہموار کریں گے۔

اس صیہونی ویب سائٹ کے مطابق اگر ایران نے اپنے ڈرون حملے جنگی بیڑے یا یمن، شام اور لبنان سے کئے تو پھر اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے لئے شدید مسائل پیدا ہو جائیں گے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات