2024 March 29
امریکی ہتھیار سعودی عرب کے ذریعے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں: اخبار انڈیپنڈنٹ
مندرجات: ١٦٦٩ تاریخ اشاعت: ٢٣ July ٢٠١٨ - ١١:٣٥ مشاہدات: 1506
خبریں » پبلک
امریکی ہتھیار سعودی عرب کے ذریعے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں: اخبار انڈیپنڈنٹ

برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار انڈیپنڈنٹ نے کچھ ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب شام میں دہشتگردوں کو بھرپور طریقے سے ہتھیارفراہم کر رہا ہے۔انڈیپنڈنٹ اخبار میں شائع ہونے والی دستاویزات کے مطابق سعودی عرب امریکہ،صربیا،بلغاریہ اور بوسنیا ہرزگوینا سے ہتھیار خرید کر شام میں داعش اور دوسرے دہشتگرد گروہوں کو فراہم کرتا ہے۔ جبکہ یہ ہتھیار سعودی عرب کے فوجیوں کے لئے خریدا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دستاویزات اخبار اینڈیپنڈنٹ کے نمائندے «رابرٹ فیسک» Robert Fisk کو شام میں دہشتگردوں کے تباہ ہونے والے مراکز سے ملی ہیں۔یاد رہے کہ شام کا بحران 2011 میں سعودی عرب،امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت اور ان کے بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد شروع ہوا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات