2024 March 29
حرمین شریفین کے امور چلانے میں سعودی عرب کی ناکامی
مندرجات: ١٥٩٩ تاریخ اشاعت: ٠٧ June ٢٠١٨ - ١١:٤٧ مشاہدات: 1331
خبریں » پبلک
حرمین شریفین کے امور چلانے میں سعودی عرب کی ناکامی

حرمین شریفین میں سعودی عرب کے انتظامی امور پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے اخراجات بڑھائے جانے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حرمین شریفین کے انتظامی امور چلانے میں سعودی عرب ناکام ثابت ہوا ہے۔

اس کمیٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف مسلمانوں میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اس نے فریضہ حج کی ادائیگی کو ایک ذریعہ معاش میں بھی تبدیل کر دیا ہے۔

اس کمیٹی کے اعلان کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے اخراجات میں اضافے سے مسلمانوں کے لئے کافی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں جبکہ سعودی حکومت نے مسلمانوں میں مساوات کے اصول سے چشم پوشی کرتے ہوئے فریضہ حج کے دوران انھیں دانستہ طور پر غریب اور مالدار مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔

واضح رہے کہ حرمین شریفین میں سعودی عرب کے انتظامی امور  پر نظر رکھنے والی یہ کمیٹی حال ہی میں ملائیشیا میں قائم ہوئی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات