2024 April 25
خطرات کے باوجود ملک بھر سے شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس لے لی گئی
مندرجات: ١٥١٠ تاریخ اشاعت: ٢٤ April ٢٠١٨ - ١٣:٥٨ مشاہدات: 1266
خبریں » پبلک
خطرات کے باوجود ملک بھر سے شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس لے لی گئی

 سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تناظر میں ن لیگ نے ملک بھر کے شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس لے لی ہے جس سے انکی جان کو خطرات مزید لاحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق معزز عدلیہ نے ایک حکم جاری کیا تھا کہ غیر ضروری طور پر شخصیات کو دی گئی سیکورٹی کو فوری واپس لیا جائے،اس عدالتی فیصلے پر ن لیگ نے ملک بھر کے تمام شیعہ رہنماوں کو دی گئی سیکورٹی فوری واپس لے لی ہے۔

حکومت کی جانب سے شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے پر عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

چونکہ شیعہ مسلمان ن لیگ کے سیا سی مخالفین بھی سمجھے جاتے ہیں اسی بنا پر ن لیگ نے شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس لے لی ہے، خصوصی طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جو ن لیگ کے حریف ہیں جنکی جان کو دہشتگردوں کی جانب سے شدید خطرات بھی لاحق ہیں انکی سیکورٹی کو واپس لے لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پوری قوم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔ملک بھر میں غیر اہم شخصیات سے سیکورٹی کی واپسی کے عدالتی فیصلے کو اس کے حقیقی تناظر میں دیکھنے کی بجائے اس پر منافقانہ پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ عوام کو عدالتوں سے بدظن کرنے کے لیے ان مذہبی و سیاسی شخصیات سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی جن کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موجود کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا آسان ٹارگیٹ شیعہ کمیونٹی سے واسبط پروفیشنلز ،علماء اور رہنما ء ہیں ، اس حساس موقع پر شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس لینا دہشتگردوں کی معاونت کرنے معترادف ہے، جبکہ ن لیگ کی جانب سے یہ عمل شیعہ مسلمانوں کے ساتھ واضح سیاسی انتقام ہے۔

لہذا ملت جعفریہ فوری طور پر شیعہ رہنماوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ، اوراگر اس دوران کسی شیعہ رہنما کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ دار ن لیگ کی قیادت کو سمجھا جائے گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات