2024 March 28
ن لیگ کی شیعہ دشمنی، دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول، شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس
مندرجات: ١٥٠٩ تاریخ اشاعت: ٢٤ April ٢٠١٨ - ١٣:٥٤ مشاہدات: 1277
خبریں » پبلک
ن لیگ کی شیعہ دشمنی، دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول، شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس

ن لیگ عدالت کے فیصلے کو اپنے مفادات میں استعمال کرتے ہوئے مخالفیں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق معزز عدلیہ نے ایک حکم جاری کیا تھا کہ غیر ضروری طور پر شخصیات کو دی گئی سیکورٹی کو فوری واپس لیا جائے،اس عدالتی فیصلے پر ن لیگ نے ملک بھر کے تمام شیعہ رہنماوں کو دی گئی سیکورٹی فوری واپس لے لی ہے، جبکہ دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول اور پولیس سیکورٹی بدستور جاری رکھی ہوئی ہے، جوکہ ن لیگ کی شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نواز لیگ کی حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی اتحادی جماعت ہے،اسی بنا پر عدالت کے فیصلے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مخالف مذہبی و سیاسی شخصیات سے عدالتی فیصلے کے تناظر میں سیکورٹی کو واپس لیا گیا ہے جبکہ کالعدم مذہبی دہشتگرد جماعتوں کی سیکورٹی کوبدستور جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ انہیں دہشتگرد جماعتوں سے شیعہ رہنماوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہے، لہذا اگر کسی بھی قسم کا نقصان ہوتا ہے تو اسکی ذمہ دار ن لیگ پر عائد ہوگی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات