2024 March 28
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت پر شیعیان حیدرکرار مسرور
مندرجات: ١٥٠٦ تاریخ اشاعت: ٢٣ April ٢٠١٨ - ١١:٠٣ مشاہدات: 1333
خبریں » پبلک
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت پر شیعیان حیدرکرار مسرور

آج پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر کے شیعیان حیدر کرار فرزند رسول اکرم ص حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

آج حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل اور جشن سرورکا انعقاد کیا جس سےعلماء و ذاکرین خطاب کرتے ہوئےامام علیہ السلام کی حیات طیبہ روشنی ڈالی۔

ولادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شہروں خاص کر مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ ہائے اقدس میں جشن و سرور کی محافل معنقد کی گئیں جس میں بڑی تعداد میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے زائرین بھی شریک رہے۔

عراق کے مقدس شہروں خاص طور پر کربلائے معلی اور نجف اشرف سے بھی اطلاعات ہیں کہ اس پرمسرت موقع پر شاندار جشن منایا جا رہا ہے جس میں عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اور عاشقان اہلبیت شریک ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات