2024 March 29
جشن ولادت امام حسین علیہ السلام / شہر شہر گلی گلی جشن و چراغاں
مندرجات: ١٤٩٨ تاریخ اشاعت: ٢١ April ٢٠١٨ - ١٧:١١ مشاہدات: 1396
خبریں » پبلک
جشن ولادت امام حسین علیہ السلام / شہر شہر گلی گلی جشن و چراغاں

نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان سمیت پوری دنیا میں شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے.

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا۔

اس موقع پر  کراچی کے  مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے.

شعبان کے ابتدائی ایام کی عیدوں یعنی تین، چار اور پانچ شعبان العمظم کی مناسبت سے حضرت امام حسین، حضرت ابوالفضل العباس اور حضرت امام زین العابدین علیھم السلام کے ایام ولادت باسعادت کے جشن میں شرکت کے لئے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کا جم غفیر ہے جو اس پر مسرت موقع پر ان عظیم ہستیوں کے حضور دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہا ہے

عاشقان امام حسین ؑ نے  کئی مقامات پر  محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا تھا جن  میں مختلف شعراء کرام و منقبت  خواں حضرات نے شہید کربلا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی فرمائی.

کربلائے معلی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اس وقت سیدالشہداء حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل عباس علیھما السلام کے حرم ہائے مطہر اور بین الحرمین میں موجود ہیں جو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شعبان کی ان بابرکت عیدوں کا جشن منا رہے ہیں- اس موقع پر کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں لاکھوں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کی موجودگی کے پیش نظر سبھی مقدس مقامات پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات