2024 March 29
دمشق پر امریکی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان
مندرجات: ١٤٩٣ تاریخ اشاعت: ١٩ April ٢٠١٨ - ١٠:٥٢ مشاہدات: 1143
خبریں » پبلک
دمشق پر امریکی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شام میں امریکا اور اس کے شیطانی اتحاد کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شام میں امریکی حملہ قابل مذمت ہے، امریکہ کا یہ حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کی شناخت رکھتے ہیں ماضی میں بھی امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادی عالم اسلام میں بربریت کر چُکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

 علامہ ناظر عباس تقوی نے اعلان کیا کہ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے20اپریل کو سندھ بھر میں امریکہ کے شام میں جارحانہ اقدام کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کراچی میں بھی مختلف مقامات پر مظاہرے ہونگے، جبکہ مرکزی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثناء عشری مسجد کھاردار کے باہر 1:45بجے دن منعقد کیا جائیگا جس میں شیعہ ،سنی مکاتب فکر کے علماء کرام و عظام شرکت کرینگے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات