2024 March 28
تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مندرجات: ١٤٧١ تاریخ اشاعت: ١٥ April ٢٠١٨ - ١٥:٥١ مشاہدات: 1249
خبریں » پبلک
تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

 تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔عراق کی کہانی ایک مرتبہ پھر سے دہرائی جارہی ہے۔ او آئی سی خود جارح قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے۔شام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ روزشام کے نہتے شہرویوں پر تین عالمی طاقتوں کے میزائل حملے کے خلاف ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کی جارحیت اور بربریت سے قبل بھی شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر دباو ڈالا جاتا رہا اور شام نے اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیموں کو ہمیشہ خوش آمدید کیا۔ مگر اقوام متحدہ کی انکوائری سامنے نہ لائی گی۔داعش کو عراق و شام میں لانے والی بھی ہی طاقتیں تھیں جنہوں نے دنیا بھر سے دہشگرد جمع کر کے حملہ آور ہوئے۔ سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرادار ناکام ہونے کے باوجود حملہ کرنا عالمی قونین کے خلاف اور کھلی جارحیت ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر تین عالمی نام نہاد امن کی علمبردار طاقتوں نے نہتے شامی شہریوں پر حملہ کیا ہے ۔شام اس وقت کئی سالہ جنگ کی وجہ سے خوراک اورادویات کی کمی کا شکار ہے۔پورا عرب جنگ کی لپٹ میں ہے جس پراو آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے۔عملا یہ ادارہ فیل ہو چکا ہے اور جارح استعماری طاقتوں کا آلہ کار بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دین اسلام کی سربلند ی اور استعماری قوتوں کی سازشوں کے مقابلے کے لئے عالم اسلام کی مظلوم اقوام اکھٹی ہو جائیں۔اور مل کر اسرائیل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشتگردی کا جواب دیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات