2024 April 25
پاراچنار بم دھماکوں میں ملوث خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد
مندرجات: ١٤٦٤ تاریخ اشاعت: ١٢ April ٢٠١٨ - ١٤:٠٥ مشاہدات: 1160
خبریں » پبلک
پاراچنار بم دھماکوں میں ملوث خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پارا چنار میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے کرم ایجنسی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکوں اور بارودی سرنگیں بچھانے سمیت دہشتگردی کی تین بڑی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی پر سیکیورٹی فورسز نے زیر زمین چھپایا گیا بم، بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار دہشتگرد کرم ایجنسی میں اسلحے اور بارود کی غیرقانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات