2024 March 28
شیعہ حریت لیڈر یوسف ندیم کی ہلاکت قتل ناحق ہے، بار ایسوسی ایشن
مندرجات: ١٣٠٥ تاریخ اشاعت: ١٧ February ٢٠١٨ - ١٧:١٠ مشاہدات: 1093
خبریں » پبلک
شیعہ حریت لیڈر یوسف ندیم کی ہلاکت قتل ناحق ہے، بار ایسوسی ایشن

 متحدہ جہاد کونسل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شیعہ حریت لیڈر محمد یوسف ندیم کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے تحریک وحدت کے سیکریٹری جنرل محمد یوسف ندیم کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ان حربوں سے دشمن اور اس کے ایجنٹوں کو کچھ حاصل نہ ہوگا۔

انہوں نے یوسف ندیم کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حریت لیڈر محمد یوسف ندیم کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس ہلاکت میں ملوث افراد کو سزا دی جانی چاہئے۔

بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں اس قتل کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیا۔

اس دوران بار ایسوسی ایشن نے میجر ادتیہ کے والد کی طرف سے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے کے بعد کیس کی تحقیقات پر حکم امتناع پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے مطابق میجر آدتیہ کے والد کی طرف سے اس ایف آئی آر کو چلینج کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات