2024 April 24
سعودی شہزادوں کی مہنگی ترین جیل مہمانوں کیلئے کھل گئی
مندرجات: ١٢٩٦ تاریخ اشاعت: ١٣ February ٢٠١٨ - ١٧:١٨ مشاہدات: 1077
خبریں » پبلک
سعودی شہزادوں کی مہنگی ترین جیل مہمانوں کیلئے کھل گئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسوسے زائد سعودی شہزادوں اور امرا کے لیے بطور جیل استعمال کیا جانے والا پرتعیشن فائیو اسٹار ہوٹل کو مہمانوں کیلئے پھر سے کھول دیا گیا ہے۔

 ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق سعودی شہزادوں کی جیل بنائے جانے والے رٹز کارلٹن ہوٹل کو پھر سے کھول دیا گیا ہے۔ ہوٹل پھر سے کھولنے کی تفصیل اس خبر کے بعد جاری کی گئی کہ گرفتار شہزادوں اور امرا کے ساتھ سمجھوتے طے پا گئے ہیں۔
سعودی پراسیکیوٹرجنرل کے مطابق گرفتارشہزادوں اور دیگر سےایک سو بلین ڈالر کی خطیر رقم واپس لی گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں یہ ہائی پروفائل گرفتاریاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں قائم کی جانے والی اینٹی کرپشن باڈی کے بعد کی گئی تھیں۔ابھی تک 56 افراد زیرحراست ہی ہیں لیکن بعض رپورٹس کے مطابق زیرحراست افراد کواب رٹز ہوٹل سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاحال رہائی پانے والے افراد میں امیر ترین سعودی شہزادے الولید بن طلال، ایم بی سی ٹی وی کے چیف ولید الابراہیم اور شاہی کورٹ کے سابق سربراہ خالد الطویری شامل ہیں۔کسی دور میں بادشاہت کے مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے سعودی نیشنل گارڈ کے سربراہ میطب بن عبداللہ کو بھی نومبر میں ایک بلین ڈالر کی ڈیل کے بعد رہا کیا گیا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات