2024 March 29
ایران کی طاقت اوردنیا میں اس کا عظیم مقام اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں:عراقی مفتی اعظم
مندرجات: ١٢٩٤ تاریخ اشاعت: ١٢ February ٢٠١٨ - ١٣:٣٥ مشاہدات: 1229
خبریں » پبلک
ایران کی طاقت اوردنیا میں اس کا عظیم مقام اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں:عراقی مفتی اعظم

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ایران کی تمام میدانوں میں پیشرفت اس کی دفاعی صلاحیتیں اورفوجی طاقت ،عوام میں بیداری اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں اوراسلامی انقلاب نے آج نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔

 ایک بیان میں عراقی مفتی اعظم ’’شیخ مہدی السمیدعی‘‘نےکہاکہ ایران کی تمام میدانوں میں پیشرفت اس کی دفاعی صلاحیتیں اورفوجی طاقت ،عوام میں بیداری اسلامی انقلاب کے ثمرات ہیں اوراسلامی انقلاب نے آج نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ خطرناک جنگ مسلط کی گئی اس پر اقتصادی وسیاسی دباؤ ڈالا گیا اس کے باوجود اسلامی انقلاب کے نظریات نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ مغربی ممالک تک پھیلتے گئے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنان اسلام کے خلاف فلسطین ،لبنان،عراق اورشام کےساتھ ساتھ دیگر ممالک کی بھی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین اسلامی انقلاب کیلئے اتنہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بعض عرب حکومتیں فلسطینی کاز کے خلاف سازشوں میں مشغول رہی ہیں۔

عراقی مفتی اعظم نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پرامن ترین ملک ہے اوراس ملک کے دشمن بشمول امریکہ اورصیہونی حکومت اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

عراقی مفتی اعظم نے کہاکہ ایرانی عوام دشمنوں کےسازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں اورتمام تر مسائل کے باوجود ایرانی قوم وقیادت مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات