2024 April 24
لاپتہ شیعہ افراد کا معاملہ، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے سفارتکار سے جواب مانگ لیا
مندرجات: ١٢٩١ تاریخ اشاعت: ١٠ February ٢٠١٨ - ١٢:٥٣ مشاہدات: 1050
خبریں » پبلک
لاپتہ شیعہ افراد کا معاملہ، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے سفارتکار سے جواب مانگ لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے فعال شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا ایک معمول بن گیا ہے جس پر ملک بھر سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

 امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انجینیئر ممتاز رضوی سمیت 75 لاپتہ شیعہ افراد سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارتکار کو ایک خط لکھا ہے جس میں لاپتہ شیعہ افراد کی بابت جواب طلب کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ انجینیئر ممتاز رضوی سمیت 75 شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، لوگوں کو لاپتہ کرنے کی یہ حالیہ لہر باعث تشویش اور شرمناک ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انجینیئر ممتاز رضوی (جو پانچ بچوں کے والد ہیں اور کاروبار کے سلسلے میں کوئٹہ سے کراچی واپسی پر خضدار کے مقام سے لاپتہ کردیے گئے) سمیت دیگر 75 سے زائد لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ملک بھر سے شیعہ افراد کی پر اسرار گمشدگی کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ مختلف مقامات پر احتجاج کرتے رہتے ہیں اور حکومت سمیت تمام مقتدر شخصیات سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات