2024 April 25
مسلمین جہان کے ساتھ آل سعود کی خیانت
مندرجات: ١٢٨٩ تاریخ اشاعت: ١٠ February ٢٠١٨ - ١٢:٤٦ مشاہدات: 1104
خبریں » پبلک
مسلمین جہان کے ساتھ آل سعود کی خیانت

سعودی عرب نے 70 سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کرتے ہوئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 70 سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کرتے ہوئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے 70 سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جب کہ سعودی حکومت نے پہلی بار ہندوستانی ایئر لائن " ایئر انڈیا" کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایئر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ قربت اور نزدیکی کی وجہ سے عالم اسلام کو بہت بڑے خطرے کا سامنا ہوگیا ہے سعودی عرب اس وقت امریکی صدر ٹرمپ کے اشاروں پر کام کررہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات