2024 April 25
کراچی: تبلیغی اجتماع میں داعش و کالعدم جماعتوں کے لئے بھرتیوں کی اطلاع
مندرجات: ١٢٧٥ تاریخ اشاعت: ٠٦ February ٢٠١٨ - ٠٩:٥٤ مشاہدات: 1438
خبریں » پبلک
کراچی: تبلیغی اجتماع میں داعش و کالعدم جماعتوں کے لئے بھرتیوں کی اطلاع

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ منگو پیر میں تبلیغ جماعت کا اجتماع منعقد ہورہا تھا جسکا اختتام آج ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق تبلیغی اجتماع میں کالعدم اور عالمی دہشتگرد جماعتوں کی جانب سے بھرتی کیمپ لگائے گئے تھے جہاں سے کالعدم جماعتوں کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجتماع میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا تھا جہاں انکے سرغنوں نے بھی شرکت کی، جبکہ لشکر جھنگوی، داعش سمیت دیگر کالعدم و دہشتگرد جماعتوں کے نمائندگان بھی خفیہ طور پر اپنی جماعتوں کے لئے دہشتگرد بھرتی کرتے رہے۔

دوسری جانب ممنوعہ لٹریچر سمیت کالعدم جماعتوں کا مواد بھی بھاری مقدار میں اجتماع میں شریک افراد کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

حساس اداروں کو ایسی اطلاعات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے اجتماعات ملکی سالمیت کے لئے سیکورٹی رسک بھی بن سکتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات