2024 April 25
مولانا سمیع الحق کی سعودی اتحاد پر کڑی تنقید؛ شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں
مندرجات: ١١٨٧ تاریخ اشاعت: ١١ December ٢٠١٧ - ١٩:١١ مشاہدات: 1048
خبریں » پبلک
مولانا سمیع الحق کی سعودی اتحاد پر کڑی تنقید؛ شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں

جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ اسلامی اتحاد کی افواج اسرائیل سے بیت المقدس کو بچا سکتی ہے یا نہیں۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سعودی عرب پر برس پڑے، مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کا ڈھونگ رچانے والے سعوی شاہ سلمان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کو بچائے، اگر بیت المقدس کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا جاتا تو یہ اسلامی اتحاد کس مرض کی دوا ہوگا؟، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ اسلامی اتحاد کی افواج اسرائیل سے بیت المقدس کو بچا سکتی ہے یا نہیں۔

یہ بات جمعیت علماء اسلام سین کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم شاہ سلمان سے کہتے ہیں کہ اللہ نے آپ کو حرمین شریفین کے خادم ہونے کی توفیق دی ہے تو بیت اللہ بھی ہمارا ہی حرم ہے، قبلہ اول مسلمانوں کا ہی ہے جس کا دفاع ہم پر واجب ہے۔ امریکہ کو اس اقدام سے روکا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں، اگر خون بہانے کی بھی ضرورت ہو تو بھی اسلامی افواج کو میدان میں اتارا جائے۔ پورے عالم اسلام سے کہتا ہوں کہ پرامن احتجاج کریں اور امریکہ کو بتائیں کہ ہم ان کے فیصلے کو نہیں مانتے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات