2024 March 29
ہفتہ وحدت کا آغاز، پاکستان اور ہندوستان میں عید میلادالنبی (ص) کی مناسبت سے محفلوں کا انعقاد
مندرجات: ١١٧٦ تاریخ اشاعت: ٠٢ December ٢٠١٧ - ١٣:٥٤ مشاہدات: 1036
خبریں » پبلک
ہفتہ وحدت کا آغاز، پاکستان اور ہندوستان میں عید میلادالنبی (ص) کی مناسبت سے محفلوں کا انعقاد

خاتم الانبیا ، سرور کائنات ، سید المرسلین اورآقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پرہر سال  12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے اس سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان میں عظیم الشان اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور پاکستان میں عید میلاد النبی کا جشن اور ہفتہ وحدت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر دن کا آغاز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اسلام آباد جناح اسپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب سجی، لاہورمیں سلامی کی پروقارتقریب کینٹ کے علاقے محفوظ شہید گریثرن میں ہوئی، سلامی کے موقع پر فضا ، پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر پاکستان بھر میں پورے ہفتہ مختلف محافل میلاد، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جن کے دوران عاشقان مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اپنے انداز سے گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں اور کریں گے۔ ادھر ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی ہفتہ وحدت اور عید میلادالنبی (ص)  مذہبی عقید اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ عید میلاد النبی کی خوشیوں کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ  17 ربیع الاول آنحضور (ص) کی ولادت با سعادت کے دن تک جاری رہےگا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات