2024 April 26
سعودی عرب میں میلاد النبی ﷺپہ عام تعطیل کی خبر جھوٹی نکلی ۔
مندرجات: ١١٧٢ تاریخ اشاعت: ٠٢ December ٢٠١٧ - ١٣:٣٢ مشاہدات: 1204
خبریں » پبلک
سعودی عرب میں میلاد النبی ﷺپہ عام تعطیل کی خبر جھوٹی نکلی ۔

شیعت نیوز: سوشل میڈیا پہ گذشتہ چند دنوں سے گردش کرتی خبر کے غاصب آل سعود نے امسال ولادت ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی ﷺ کہ موقع پہ عام تعطیل کا اعلان کیاہے جھوٹ نکلی۔ کیونکہ حجاز مقدس پہ قابض آل سعود نے اس خبر کو غلط قرار دے دیا اور ولادت رسول اکرمﷺ کہ موقع پہ کسی بھی قسم کی چھٹی اور جشن میلاد النبیﷺکی کسی بھی قسم کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔سعودی عرب کی شام ، عراق اور یمن میں بدترین شکست اور خاندان آل سعود کہ درمیان جاری اقتدار کی رسہ کشی کہ سبب  یہ امید ہوچلی تھی کہ وہابی سعودی امسال اپنی شیطانی نجدی عقائد سے قطع تعلقی کرتےہوئے امت مسلمہ کے دل جیتنے کی خاطر امسال عید میلاد النبی ﷺ منانے کی اجازت دے گی۔ لیکن نجدیوںکہ حجاز مقدس پہ قبضہ کہ خاتمے تک یہ خواہش پوری ہوتی دیکھائی نہیں دیتی ۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جب غاصب آل سعود کہ حجاز مقدس پہ قبضہ کا خاتمہ ہوگا اور امت مسلمہ ایک جسد واحد کی طرح میلاد نبی کریم ﷺ منائے گی اور آپکے روضہ مبارک اور اہلبیتؑ و اصحاب کی قبور مطہر کی آزادانہ طور سے زیارت کرسکے گی ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات