2024 March 29
پشاور زرعی یونیورسٹی پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ ، ۹ پاکستانی شہید
مندرجات: ١١٧١ تاریخ اشاعت: ٠٢ December ٢٠١٧ - ١٣:٢١ مشاہدات: 1008
خبریں » پبلک
پشاور زرعی یونیورسٹی پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ ، ۹ پاکستانی شہید

شیعت نیوز: پشاور کی زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹریٹ کے ہاسٹل پرداعشی/ تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں 9 پاکستانی شہیدجبکہ 35 سے زائدزخمی ہوگئے۔حملے کے فوری بعد پاک فوج، فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے سامنے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرکی عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹریٹ میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ان کے دو فوجی جوان بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 سے 4 برقع میں ملبوس دہشت گرد زرعی ڈائریکٹریٹ میں داخل ہوئے تھے جبکہ بتایا گیا کہ حملہ آور پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 16 زخمیوں کو لایا گیا تھا جن میں سے 3 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے تھے۔دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 6 لاشیں اور 18 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ذرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی ہم فکر تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات