2024 April 25
مصر نے تکفیری دھشتگردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کر دیا
مندرجات: ١١٥٣ تاریخ اشاعت: ٢٦ November ٢٠١٧ - ١١:٥١ مشاہدات: 1071
خبریں » پبلک
مصر نے تکفیری دھشتگردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کر دیا


مصری سیکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ مصری فوج نے جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پورے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سینا کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری فوج نے جزیرہ سینا میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی  کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصری فضائیہ نے دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں پر بمباری بھی کی ہے۔

جامع مسجد میں ہونے والے خونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر السیسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

واضح رہے مصر کے صحرائے سینا کے شہر عریش کے قریب ' 'بئرالعبد ' ' میں جامع مسجد الروضہ کے اندر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور فائرنگ کرکے 235 افراد کو شہید جبکہ 125 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا ہے۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات