2024 March 28
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ کا قتل عام جاری اور حکومتی و سیکورٹی اداروں کی مسلسل ناکامی
مندرجات: ١٠٦٤ تاریخ اشاعت: ٠٩ October ٢٠١٧ - ١٣:٢٠ مشاہدات: 962
خبریں » پبلک
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ کا قتل عام جاری اور حکومتی و سیکورٹی اداروں کی مسلسل ناکامی

کوئٹہ کے کاسی روڈ پر تکفیری وہابی دہشتگردوں کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 شیعہ ہزارہ شہید ہوگئے جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ وہابی دہشتگرد یا تو حکومتی و سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں اہل تشیع کا قتل عام کررہے ہیں یا یہ ادارے امن برقرار رکھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار وہابی دہشتگردوں نے وین کو نشانہ بنایا۔

وین میں سوار ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وین کاسی روڈ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 شیعہ ہزارہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں  3 ہزارہ شیعہ کے افراد شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعےاسپتال منتقل کردیا جہاں مرنے والوں کی شناخت حاجی محمد، صالح محمد، خادم حسین، سید سرور اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے معمول کے مطابق جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔

پولیس نے ہمیشہ کی طرح عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اس سانحے کا ایف آئی آر بھی نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا جائیگا جبکہ اصل جنایتکار اسی شہر میں کھلے عام دندناتے پھرتے رہیں گے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات