موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
پاکستان میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت اور لسانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے: پاکستان علماء کونسل
مندرجات: 874 تاریخ اشاعت: 19 مهر 2017 - 10:32 مشاہدات: 1037
خبریں » پبلک
پاکستان میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت اور لسانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے: پاکستان علماء کونسل

 

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ’’صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی‘‘ نے فیصل آباد میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ دستور اور عدلیہ کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کسی ایسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی جو ملک کو کمزور کرے کیونکہ  پاکستان خطے کے اعتبار سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطہ زمین کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے اورجو قوم اپنے نظریاتی اور تہذیبی وجود کے تحفظ و ترقی کیلئے قربانی نہیں دے سکتی وہ قطعاً قوم کہلانے کے حق دار نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  اللہ کے فضل سے ہمارے بزرگوں نے قائداعظم کی قیادت میں بے پناہ قربانیاں دیکر پاکستان کے نظریاتی تشخص کو قائم کیا اور اس ملک کو بنایا اورعالمی ایجنڈہ ہے کہ اس پاکستان کو کمزور کیا جائے اور اس ملک میں دہشتگردی، مذہبی منافرت اور لسانیت کو فروغ دیکر قوم کو تقسیم کیا جائے اور موجودہ سیاسی کشمکش بھی اسی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 

موصوف اہلسنت عالم دین نے  کہا کہ لادینیت اور لبرل ازم کے خلاف مذہبی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا اور پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے اور اسے دنیا کی عظیم ترین قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے بوقت ضرورت اپنا سب کچھ قربان کر دینے کیلئے آمادہ ہونا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان خودمختار اسلامی جمہوری ملک ہے جو قوتیں اس ملک میں خلفشار پیدا کر رہی ہیں وہ اس وطن کے خیرخواہ نہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ دانستہ طور پر شرارت اور پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے جبکہ آج بھی اسلامی اصولوں کا اطلاق کرکے حسین و پُرامن معاشرہ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اسلام ہر مسلمان کیلئے ایک ضابطہ حیات ہے جو اس کی زندگی اور اس کے رویے کو بہتر بنا سکتا ہے۔

صاحبزادہ محمود قاسمی نے مزید کہا کہ اگر مذہبی قوتوں کیلئے انتشار کو فروغ دینا قابل گرفت ہے تو ملک میں سیاسی انارکی پھیلانا بھی قابل گرفت ہونا چاہئے کیونکہ  پاکستان کے عوام کو اس وقت مہنگائی، غربت اور لاقانونیت نے جکڑا ہوا ہے اور جو عوامی لیڈر قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گے وہی لیڈر کہلانے کے حق دار ہوں گے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: