موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
سیکڑوں لاپتہ شیعہ افراد کا جرم مہدویت کے لشکر کے ساتھ ہونا ہے، علامہ امین شہیدی
مندرجات: 754 تاریخ اشاعت: 22 مرداد 2017 - 13:36 مشاہدات: 983
خبریں » پبلک
سیکڑوں لاپتہ شیعہ افراد کا جرم مہدویت کے لشکر کے ساتھ ہونا ہے، علامہ امین شہیدی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوریٰ عالیٰ کے رکن علامہ امین شہید ی نے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع تمام مظلومین، مستعضفین کا اجتماع ہے ،یہ کسی گروہ کا نہیں کسی تنظیم کانہیں بلکہ ہر اُس شخص کا اجتماع ہے جو امام مہدی پر عقیدہ رکھتا ہے، ظہور امام مہدی (ع) کا عقیدہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے، تمام عالم اسلام حتیٰ امام بخاری، امام داود سب متفق ہیں حضر ت امام مہدی اولاد علی و فاطمہ (ع) ہیں، اور انہوں نے خانہ کعبہ کی دیوار سے ٹیک لگا کر اپنے ظہور کا اعلان کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ فرزند زہرا ع ظہور کریں گے اور ظالموں سے جنگ کریں گے، آج مغرب میں امام مہدی عج سے جنگ کے حوالے سے لٹریچر ،مواد، فلمیں ملیں گی وہ تیار ہیں امام سے جنگ کے لئے لیکن مسلمان امام کے ظہور کی تیار ی سے غافل ہیں سوائے مکتب اہلیبت ع کے جس کے ایک فقہی نے امام مہدی عج کے ظہور کے حوالے سے زمینہ سازی کی ابتداءکی۔

علامہ امین شہید ی نے کہا کہ انتالیس ممالک کا اتحاد جسکی پشت پر مغرب ہے اور وہ مہدویت کے لشکر سے جنگ کرنے کے لئے تیار کیا گیا لیکن یاد رکھیں کے پاکستان مہدویت کے لشکر کا ہر اول دستہ ہوگا اور ہم امام کے لشکر کے سپاہی ہونگے، اسکے کے لئے ہمیں جیلوں کا سامنے کرنا پڑے گا جیسے کہ سیکڑوں جوان ابھی غائب ہیں، شیڈول فورتھ، پروپگنڈا اور مصیبتوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا جیسے کہ ابھی اس ملک میں ہورہا ہے، لیکن تمام مصیبتوں سے لڑتے ہوئے ہم مہدویت کے لشکر سے متصل ہونے کے لئےاپنی کوشیش جاری رکھیں گے اور صرف شیعہ نہیں بلکہ ہر شخص مہدویت کے ساتھ ہوگا جب انکے سامنے دشمن آشکار ہوجائے ۔

انہوںے کہاکہ ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہےتاکہ مہدی فاطمہ ع کی جانب بڑھنے والے ہاتھوں کو بحرہند میں ڈوبودیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: