موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
ایک گئے دوسرے آگئے، ایک اور سعودی وزیر کی پاکستانی عوام کو بھڑکانے کی کوشش
مندرجات: 706 تاریخ اشاعت: 19 تير 2017 - 17:41 مشاہدات: 1205
خبریں » پبلک
ایک گئے دوسرے آگئے، ایک اور سعودی وزیر کی پاکستانی عوام کو بھڑکانے کی کوشش

شیعیت نیوز: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے سابق وزیر اوقاف اور جامعۃ الامام بن سعود یونیورسٹی ریاض کے چانسلر الشیخ سلیمان بن عبداللہ اباالخیل نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر الشیخ احمد بن یوسف الدرویش، پروفیسر معصوم یوسف زئی، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبد الکریم، مولانا فضل الرحمن خلیل، سینیٹر محمد طلحہ سمیت مذہبی و سیاسی اور سفارتی شخصیات کی شرکت کی۔ کانفرنس سے سعودی عرب کے سابق وزیر اوقاف اور جامعۃ الامام بن سعود ریاض کے چانسلر الشیخسلیمان بن عبداللہ اباالخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جس جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستانی قوم نے جس حوصلے کیساتھ انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے بےمثل قربانیاں دیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی قوم کی اس عظیم جدوجہد کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے جبکہ مسلم امہ کے نزدیک انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی دی جانے والی قربانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی محبت، دوستی اور بھائی چارہ اپنی مثال آپ ہے، دونوں ملک کبھی بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے، فرقہ واریت نے مسلم امہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، مذہب کے نام پر تشدد اور انتہا پسندی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، عالمی عسکری اتحاد کسی مسلک یا ملک کے خلاف نہیں، بےبنیاد پراپیگنڈہ کرنے والے مسلم امہ سے مخلص نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے بھائی کا درجہ دیا ہے اور پاکستانی حکومت، عوام اور علماء نے بھی سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ اپنی نظریاتی وابستگی اپنے عمل سے ثابت کی ہے۔

الشیخ سلیمان بن عبداللہ اباالخیل کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین پوری مسلم امہ کی عقیدت و محبت کا محور ہیں، اس کی سالمیت کے خلاف ہونے والی کوئی بھی سازش کبھی برداشت نہیں کریں گے، حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں، علماء اور عوام کو سعودی حکام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دیگر مقررین نے سعودی دفاع کی خاطر مر مٹنے کی قسمیں کھائی اور اپنے تعاون کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عوام کو یمن جنگ میں پھنسانے کے لئے مسلسل سعودی وزراء پاکستان میں سیمنارز اور کانفرنس کے نام پر شرکت کررہے ہیں، اور اہم بات یہ ہے کہ آنے والے تمام سعودی وزراٗ صرف مخصو ص لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: