موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
مرکز ِ فساد لال مسجد کے غنڈے ریاست کے مقابل کھڑے ہوگئے
مندرجات: 669 تاریخ اشاعت: 27 خرداد 2017 - 10:26 مشاہدات: 1067
خبریں » پبلک
مرکز ِ فساد لال مسجد کے غنڈے ریاست کے مقابل کھڑے ہوگئے

شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق لال مسجد میں پر فتنہ کانفرنس کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے لال مسجد کا گھیراو کرلیا ہے تو دوسری طرف لال مسجد کے دہشتگرد بھی ریاست سے ایک بھر پھر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ مولوی عبدالعزیز نے دھمکی دی ہے کہ کانفرنس ہر صورت میں منعقد کی جائے گی۔

اس صورتحال کے پیش نظر اس کانفرنس میں مدعو کیئے جانے والے مہمان بھی لال مسجد نہیں پہنچ سکیں ہیں جس سےان دہشتگردوں کے عزائم خا ک میں مل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:: لال مسجد کانفرنس؛ تمام داخلی اور خارجی راستے سیل، شدت پسندوں کو ریلی کی اجازت نہیں

 واضح رہے کہ لال مسجد پر جنرل مشرف کے دور میں آپریشن کیا گیا تھا، جس میں مولوی عبدالعزیز برقعہ پہن کر فرار ہوگئے تھے، بعد از مولوی عبدالعزیز نے ایک بار پھر خود کو مضبوط کرلیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق لال مسجد میں ایک وقت اتنا اسلحہ موجود ہے کہ مولوی عبدالعزیز اپنے مدرسہ کے طالب علموں کے ذریعہ ایک ماہ تک ریاست پاکستان سے لڑ سکتا ہے۔

 دوسری جانب اس مسجد اور اس سے منسلک مدارس کے داعش جیسی عالمی دہشتگرد تنظیم سے مراسم بھی ہیں ، ریاست پاکستان کے قلب میں موجود ایسے خطرناک فتنہ پرور مسجد پر نواز حکومت کی جانب سے مسلسل نرمی برتی جاتی رہی ہے شاید اس وجہ سے کہ یہ لال مسجد نواز لیگ کے دشمن جنرل مشرف کی دشمن ہےلہذا نواز حکومت دشمن کا دشمن دوست والی پالیسی پر گامزن ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: