موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
کچھ مدرسے ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں، سندھ سے غیر ملکی نکالے جائیں، زرداری
مندرجات: 635 تاریخ اشاعت: 22 ارديبهشت 2017 - 12:51 مشاہدات: 1132
خبریں » پبلک
کچھ مدرسے ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں، سندھ سے غیر ملکی نکالے جائیں، زرداری

شیعیت نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کچھ خاص مدارس ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں اور ان مدارس کے خلاف کارروائی کر کے اپنے بچوں کو غلط راہ پر چلنے سے بچانا ہو گا، ہم دین کی خدمت کرنے والے مدارس کے خلاف نہیں، وفاق سے رابطہ کر کے جلد سے جلد صوبے سے افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کو نکالا جائے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی زیر صدارت ملک بالخصوص صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدارس پر نظر رکھنے کے لئے حکومت سندھ نے 94 مدارس کی فہرست وفاق کو بھیجی تھی لیکن وفاق کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد تک پہنچنے کے لئے مجرموں کا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کیا اور اس حوالے سے پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ادارہ بھی بنایا۔ہم دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے حلق تک پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 700 مزارات ہیں جن میں سے بیشتر مزارات کی 4 دیواری تک نہیں اور کچھ کی دیواریں بہت چھوٹی ہیں جب کہ متعدد مزارات کے ارد گرد تجاوزات قائم ہیں، اس کے علاوہ متعدد مزارات پر واچ ٹاور اور لیڈی سرچرز بھی تعینات نہیں ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر زور دیا کہ وہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عبدالعلیم کے لئے ایک کروڑ روپے کے مالی معاوضے اور ورثا کے لئے دیگر سہولیات دینے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل کانسٹیبل کے لئے صرف معاوضہ ہی نہیں ہے بلکہ تمام پولیس فورس کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ حکومت انکے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی ا پنے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی کی صورت میں انکے ورثا کی ہر طرح سے مدد کی جائیگی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: