موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں، پروپیگنڈا بند ہونا چاہئے، پوپ
مندرجات: 632 تاریخ اشاعت: 21 ارديبهشت 2017 - 11:32 مشاہدات: 1091
خبریں » پبلک
اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں، پروپیگنڈا بند ہونا چاہئے، پوپ

کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا نے پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پراظہار افسوس کرتے ہوئے اسلام خلاف پروپیگنڈا کے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے تازہ واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام مسیحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے لئے دعا کریں۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شدت پسند لوگ کسی بھی مذہب میں ہو سکتے ہیں، ان کو اسلام سے جوڑنا غلط ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوانے کہا کہ روح کی گہرائیوں سےدعا کی جائے کہ نفرت سے بھرے ہر دل میں امن جگہ پا لے جیسا کہ خدا چاہتا ہے۔
انہوں نے دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہم دعا کرتے ہیں ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کو یہ سمجھ آ جائے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: