موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
کشمیر میں بھی فرقہ واریت پھیلانے کے لئے تکفیری دہشتگرد سرگرم،حریت کانفرنس کی شدید مذمت
مندرجات: 540 تاریخ اشاعت: 17 فروردين 2017 - 09:32 مشاہدات: 1084
خبریں » پبلک
کشمیر میں بھی فرقہ واریت پھیلانے کے لئے تکفیری دہشتگرد سرگرم،حریت کانفرنس کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: کل جماعتی حریت کانفرنس نے ملی اتحاد کے مظاہرے کو موجودہ حالات میں وقت کا ناگزیر تقاضا قرار دیا ہے۔

مسلمانان کشمیر سے ایسے شر پسند عناصر جو اپنی ذاتی اغراض و مفادات کے لیے یہاں کے روایتی فرقہ وارانہ ہم آھنگی کے ماحول خاص کو شیعہ سنی اتحاد کو زک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، سے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں شہر خاص کے علاقے میں چند قوم دشمن عناصر کی اتحاد دشمن سرگرمیوں کو حد درجہ مذموم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ایسے موقعے پر جب کہ پوری کشمیری قوم اپنے عظیم نصب العین کے حصول کے لیے مال و جان کی قربانیاں پیش کر رہی ہے، یہاں چند ایسی ایجنیساں سرگرم عمل ہو گئی ہیں جو اپنے مخصوص اور حقیر مفادات کے لیےرواں جد و جہد آزادی کو آتش فرقہ واریت کی نذر کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں"۔

بیان میں دو دن پہلے سری نگر کی جامعہ مسجد کے باہر حزب اللہ کے رہنما، سید حسن نصر اللہ، ایرانی صدر حسن روحانی کی تصاویر جلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ" گذشتہ کئی مہینوں کے درمیان یہاں کی عوام نے حصول مقصد کے لیے اپنی مال و جان کی جو عظیم قربانیاں پیش کیں اور تحریک مزاحمت کے تئیں بھرپور استقامت اور یکسوئی کا مظاہرہ کر کے بے مثال قومی و ملی اتحاد کا ثبوت دیا، اس عوامی احتجاجی تحریک کے جو دیرپا اور متاثر کن مثبت اثرات تحریک مزاحمت پر مرتب ہوئے جس نے مسئلہ کشمیر کی سیاسی اور تاریخٰی حیثیت کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، چنانچہ ایسے میں چند عناصر تحریک آزادی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر ایسی مذموم حرکات پر اتر آئے ہیں جو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے خرمن امن کو خاکستر کرنے کا موجب ہو سکتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" کل جماعتی حریت کانفرنس ایسے عناصر کی قوم و ملت دشمن حرکات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتی ہے کہ یہاں کے فرقہ وارانہ ہم آھنگی اور بھائی چارے کے ماحول کو کسی بھی قیمت پر برقرار رکھا جائے گا بلکہ ایسے موقع پرست عناصر کی مذموم کوششوں کا بھرپور قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا"۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: