موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
کیا : « قد حلي أبوبكر الصديق سيفه » والی روایت امام باقر عليه السلام سے صحیح سند نقل ہوئی ہے ؟
مندرجات: 1830 تاریخ اشاعت: 06 اسفند 2020 - 16:31 مشاہدات: 3133
سوال و جواب » سنی
کیا : « قد حلي أبوبكر الصديق سيفه » والی روایت امام باقر عليه السلام سے صحیح سند نقل ہوئی ہے ؟

 

سؤال کرنے والا  : علي عابديني :

سوال :

کیا امام باقر عليه السلام کی طرف منسوب « قد حلي أبوبكر الصديق سيفه » والی روایت صحیح ہے ؟

و عن الإمام الخامس محمد بن علي بن الحسين الباقر ، عن عروة بن عبدالله قال : سالت أبا جعفر محمد بن علي (ع) عن حلية السيف ؟ فقال : لا بأس به ، قد حلي أبوبكر الصديق سيفه ، قال : قلت : و تقول الصديق ؟ فوثب وثبة ، و استقبل القبلة ، فقال : نعم الصديق ، فمن لم يقل الصديق فلا صدق الله له قولاً في الدنيا و الآخرة .

كشف الغمة للاربلي : 2/147 .

جواب :

اولاً : اس روايت کو مرحوم اربلي نے اهل سنت کی کتابوں سے نقل کیا ہے ،یہ کسی بھی شیعہ کتاب میں موجود نہیں ہے ؛ لہذا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ؛

ثانياً : كتاب سير اعلام النبلاء میں موجود روایت کی سند میں  محمد بن علي بن حبيش نام کا ایک شخص موجود ہے کہ جو مجهول ہے۔ اہل سنت کی کسی بھی رجالی کتاب میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے؛

ثالثاً : اگر روایت صحیح بھی ہو ، یہ بنی امیہ کی حکومت کے دور میں نقل ہوئی ہے۔ اگر کوئی اس زمانے کی حالات اور ماحول سے آشنائی رکھتا ہو تو سوال خود بخود حل ہوجائے گا۔

بني اميه اور بني العباس والوں نے شیعوں پر عرصہ حیات بہت ہی تنگ کیا ہوا تھا، یہاں تک کہ یہ حکم دیا ہوا تھا : جو بھی علی نام رکھتا ہو اس کو قتل کیا جائے ۔جیساکہ بہت سے اہل سنت کے علماء نے نقل کیا ہے:

كانت بنو أمية إذا سمعوا بمولود اسمه علي قتلوه .

بني اميه ، کو اگر پتہ چلتا کہ کسی کا نام  علي ہے تو اس کو مار دیتے۔

تهذيب التهذيب - ابن حجر - ج 7 - ص 281 و سير أعلام النبلاء - الذهبي - ج 5 - ص 102 و تهذيب الكمال - المزي - ج 20 - ص 429 و تاريخ مدينة دمشق - ابن عساكر - ج 41 - ص 481 و ... .

لہذا ایسے ماحول میں اس قسم کی روایت کا نقل ہونا تقیہ کی وجہ سے ہی ہوسکتی ہے۔ تاکہ شیعوں کی جان محفوظ رہ سکے ، خاص کر اس روایت کے راوی عروة بن عبد الله تو اہل بیت کے سخت دشمن اور بنی امیہ کے حامیوں میں سے ہے۔

 

 

شبہات اور اعتراضات کے جواب دینے والی ٹیم

تحقيقاتي ادارہ  حضرت ولي عصر (عج)

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: