موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
بے دریغ شہری ہلاکتوں کے خلاف بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کا احتجاجی جلوس
مندرجات: 1491 تاریخ اشاعت: 19 تير 2018 - 10:49 مشاہدات: 1131
خبریں » پبلک
بے دریغ شہری ہلاکتوں کے خلاف بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کا احتجاجی جلوس

نجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے ریاستی دہشتگردی اور بے دریغ شہری ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی نسلی صفائی کی مہم تیز کررکھی ہے

سرینگر/ کشمیر میں بھارتی فورسز کی روزافزوں بربریت اور بے دریغ شہری ہلاکتوں کے خلاف متحدہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کے تحت بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے آغا سید عقیل الموسوی الصفوی کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا جبکہ تنظیم کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃا لاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو علی الصبح خانہ نظر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ نماز جمعہ کی پیشوائی کے فرائض انجام نہ دے سکے۔ آغا صاحب کی غیر موجودگی میں آغا سید عقیل الموسوی نے نماز جمعہ کی پیشوائی کی اور بعد از نماز جمعہ وادی میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے پے در پے سانحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امام باڑہ حسن آباد میں بھی بعد از نماز جمعہ انجمن شرعی کے اہتمام سے آغا سید عابد الحسینی کی قیادت میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے ریاستی دہشتگردی اور بے دریغ شہری ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی نسلی صفائی کی مہم تیز کررکھی ہے۔ اس بے پناہ جبروبربریت کے باوجود کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے۔ ترجمان نے تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی اور دیگر مزاحمتی قائدین کی خانہ نظر بندیوں کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ ترجمان نے کہا کہ آزادی پسند قیادت کو گھروں میں مقید کرنے سے عوام کا جذبہ مزاحمت متاثر نہیں ہوسکتا۔ کشمیر میں آزادی اظہار پر قدغن اور مزاحمتی خیمے کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی سے بھارتی مظالم کی پردہ پوشی نہیں ہوسکتی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: