2024 March 28 - 18 رمضان 1445
آل سعود پر تنقید کرنے والا صحافی پر اسرار طور پرلاپتہ
رقم المطلب: ١٩١٥ تاریخ النشر: ٢٥ محرم ١٤٤٠ - ١٩:٥٦ عدد المشاهدة: 588
أنباء » عام
آل سعود پر تنقید کرنے والا صحافی پر اسرار طور پرلاپتہ

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ممتاز سعودی صحافی جمال خشوگی استنبول میں سعودی سفارتخانے کے دورے کے دوران لاپتہ ہو گئے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صحافی کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت خصوصاً شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سعودی عرب سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر کے امریکا منتقل ہونے والے جمال خشوگی ان دنوں امریکی صحافتی ادارے واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ ہیں اور ادارے نے بھی ان کی گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔

جمال خشوگی کی منگیتر کے مطابق وہ گزشتہ دوپہر استنبول میں قائم سعودی سفارتخانے میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک انہیں نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دستاویزات کے سلسلے میں سعودی سفارتخانے گئے لیکن مجھے جمال کے ہمراہ اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کا موبائل بھی باہر ہی رکھوا لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتصادی و معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی کامیاب کاروباری شخصیت اعصام آل زامل کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے اعصام ایک مشہور تاجر اور کاروباری مشوروں کی بدولت سوشل میڈیا کی ایک مقبول شخصیت تھے۔ انہیں ایک سال قبل دیگر شخصیات کے ہمراہ سعودی حکومت نے گرفتار کیا تھا۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے جرم میں انہیں سزائے موت یا عمر قید کی سزا دیئے جانے کا خدشہ ہے۔

حالیہ عرصے میں سعودی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متحرک افراد، حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے احتجاج کا مطالبہ کرکے عام عوام کو سعودی بادشاہت کے خلاف اشتعال دلانے اور اکسانے کی کوشش کی۔ جسے اعصام اور ان کے اہلخانہ نے مسترد کیا ہے۔


Share
* الاسم:
* البرید الکترونی:
* نص الرأی :
* رقم السری:
  

أحدث العناوین
الاکثر مناقشة
الاکثر مشاهدة